ایشیا کپ 2022 کا پہلا میچ سری لنکا اور افغانستان کے مابین آج کھیلا جائے گا۔

باغی ٹی وی : دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گا۔

اب تک جہاں سری لنکا کی ٹیم ایشیا کپ میں 54 میچ کھیل چکی ہے اور 35 جیت چکی ہے، وہیں افغانستان کی ٹیم نے 12 میچوں میں سے صرف 5 مچ جیتے ہیں۔

شعیب ملک کا کے پی ایل کی اپنی انعامی رقم سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان

پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست بروز اتوار روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے ایشیا کپ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹاکرے کے لیے پاکستان کی فائنل الیون کو حتمی شکل دی جانے لگی۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ پلیئنگ الیون میں شامل کھلاڑیوں کو گزشتہ روز ٹریننگ سیشن میں ترجیح دی گئی پاکستان کا اپنے فاسٹ بولرز کو آج آرام کروانے کا امکان ہے جبکہ آپشنل ٹریننگ سیشن میں چند بیٹرز ہی شرکت کریں گے۔

جمعہ کو نیٹ سیشن میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان اور افتخار احمد کو ترجیح دی گئی جبکہ آصف علی، خوشدل شاہ اور شاداب خان نے پاور ہٹنگ کی مشقیں کیں محمد نواز، حارث رؤف، نسیم شاہ اور محمد حسنین کو بولنگ میں ترجیح دی گئی حسن علی کل دبئی پہنچتے ہیں تو تجربے کی وجہ سے انہیں بھی فائنل الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

نیشنل جو جٹسو چیمپئن شپ2022: مینز، ویمنز، دونوں ٹائٹلز واپڈا کے نام

خیال رہے کہ حسن علی کو محمد وسیم جونیئر کے ایشیا کپ سے باہر ہونے پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی پہلے ہی گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں، شاہین کی جگہ محمد حسنین کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔

ایشیا کی 6 بہترین ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی –

گروپ ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

حسن علی ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل ہوگئے

Shares: