بنگالی فش کری بنانے کی ترکیب

اجزاء:
مچھلی 1 کلو
گھی 1 پیالی
لہسن پیسٹ 2 کھانے کے چمچ
ہری مرچ پیسٹ 2 چائے کےچمچ
ہرا دھنیا پیسٹ 2 چائے کےچمچ
لال مرچ پاؤڈر 4 چائے کے چمچ یا حسب ذائقہ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر 2 چائے کے چمچ
رائی ثابت 2 چائے کے چمچ
کڑی پتے 15 عدد
نمک حسب ذائقہ
املی کا پیسٹ ایک پیالی یا حسب ذائقہ
ہرا دھنیا چند پتے گارنش کے لئے
ہری مرچیں 2 عدد گارنش کے لیے

ترکیب:
مچھلی کی بوٹیاں بنوا کر اچھی طرح صاف کر کے آٹے یا بیسن کے ساتھ دھو لیں دیگچی میں گھی گرم کر کے رائی کا بگھار ڈال کر ساتھ ہی کڑی پتے بھی ڈال دیں اب دھنیا پاؤڈر لال مرچ ہلدی لہسن کا پیسٹ ہرا دھنیا اور ہری مرچ کا پیسٹ ڈال کر بھون لیں پھر مچھلی ڈال کر ساتھ ہی نمک ڈال دیں اور اچھی طرح بھون لیں اور چار کپ پانی ڈال دیں دو یا تین ابال آنے کے بعد املی کا پیسٹ ڈال دیں پھر ہلکی آنچ پر تین منٹ پاکئیں اور چولہا بند کر دیں کسی ڈش میں ڈال کر ہری مرچوں اور دھنیا سے گارنش کر لیں مزیدار بنگالی فش کری تیار ہے

Comments are closed.