بومبل مچھلی کا سالن بنانے کی ترکیب

0
61

بومبل مچھلی سالن
اجزاء:
بومبل مچھلی آدھا کلو
ناریل پاؤڈر 25 گرام
میتھی دانہ 4 عدد
پسی لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ یا حزب ذائقہ
پسا دھنیا 1 چائے کا چمچ
سفید زیرہ 1 چائے کا چمچ پیس لیں
لہسن پیسٹ 1 چائے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
کڑی پتے 3 عدد
نمک حسب ذائقہ
آئل آدھا کپ
پانی 100 ملی لیٹر

ترکیب:
مچھلی کو اچھی طرح دھو کر صاف کپڑے سے خشک کر لیں لہسن مرچ نمک ہلدی دھنیا پسا زیرہ ملا کر مکس کر کے علیحدہ رکھ لیں دیگچی میں تیل گرم کر کے اس میں میتھی دانہ اور کڑی پتے تلیں پھر مکس کئے ہوئے مسالے ڈال کر تھوڑا سا پانی ڈال کر بھونیں تاکہ مسالے جل نہ جائیں چند منٹ بھوننے کے بعد اس میں مچھلی ڈال دیں اور ابال آنے دیں پتیلی کو کپڑے سے پکڑ کر آہستہ آہستہ ہلا لیں اس میں چمچ نہ ہلائیں تا کہ مچھلی ٹوٹ نہ جائے ناتیل پاؤڈر کو گرم پانی میں مکس کر کے اس میں ڈال دیں اور پکنے دیں 2 یا 3 ابل آ جائیں تو تو چولہا بند کر دیں مزیدار بومبل مچھلی تیار ہے ابلےہوئے چاولوں اور لیموں کے ساتھ سرو کریں

Leave a reply