2005 میں ریلیز ہوئی نو اینٹری ایک کامیڈی رومینٹک فلم تھی، جسے شائقین کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی فلم کا ہر سین کمال انداز میں پکچرائز ہوا تھا. یہ ایک ملٹی اسٹارر فلم تھی اور اس میں لارا دتہ، فردین خان، ایشا دیول، بپاشا باسو، اور سیلینا جیٹلی نے مرکزی کردار ادا کیے ،جبکہ مصنف اور ہدایت کاری انیس بزمی کی تھی اور بونی کپور نے پروڈیوس کیاتھا۔ فلم کے 17 سال مکمل ہونے پر لارا دتہ نے انسٹاگرام پر اپنے خیالات قلم بند کیے،لکھا اس فلم میں میرا پہلا کامیڈی کردار تھا جو میں نے نبھایا تھا لارا دتہ نے فلم کے ستراں سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا تو

ان کے مداحوں نے بھی ان کے کام کی، خصوصی طور پر نو اینٹری کی تعریفیں کیں اور اس میں ان کے کردار کاجل کے نام سے انہیں بلاتے رہے اور کہتے رہے کہ کاجل ہمارے دل میں رہتی ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ
نو اینٹری بہترین کامیڈی فلموں میں سے ایک ہے جسے میں اب بھی بار بار دیکھ سکتا ہوں اور اسی طرح ہنس سکتا ہوں جیسے پہلی بار دیکھ رہا ہوں”. یاد رہے کہ فلم کے ڈائریکٹر انیس بزمی اعتراف کر چکے ہیں کہ وہ فلم نو اینٹری کا سیکول بنانے جا رہے ہیں، سیکول میں سلمان خان، انیل کپور، اور فردین خان دوبارہ ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے لیکن پہلی فلم کی ہیروئنز میں سے کوئی بھی اس سیکول میں نظر نہیں آئے گی۔ انیس بزمی کہتے ہیں کہ نو ایںٹری کا سیکول یقینا تفریح سے بھرپور ہو گا۔

Shares: