ملک میں بارشیں اور سیلاب کی تباہ کاریاں،این ڈی ایم اے نے تازہ اعدادو شمار جاری کردئیے

0
31

ملک میں بارشیں اور سیلاب کی تباہ کاریاں،نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ (این ڈی ایم اے) نے تازہ اعدادو شمار جاری کردئیے-

باغی ٹی وی: این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 75 افراد جاں بحق اور 59زخمی ہوئے ،ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک ایک ہزار136 افراد جاں بحق جبکہ ایک ہزار634 افراد زخمی ہوئے بلوچستان میں 244 سندھ میں 402،پنجاب میں 168، افراد جاں بحق ہوئے-

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوامیں 258،آزاد کشمیر میں 41،گلگت بلتستان میں 22 افراد جان سے گئے،بارش اور سیلاب سے 10 لاکھ 51 ہزار 570 مکانات کو مکمل اور جزوی نقصان پہنچا،ملک بھر میں 7 لاکھ 35 ہزار 375 مویشی ہلاک ہوئے،ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے شاہراہیں بھی متاثر ہوئیں-

نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے شاہراہیں متاثر ہوئیں،بلوچستان میں ایک ہزارکلومیٹر شاہراہیں متاثر ہوئیں جبکہ 18 پلوں کو بھی نقصان پہنچا، سندھ میں 2 ہزار328 کلو میٹر شاہراہیں متاثر ہوئیں ،پنجاب میں 121 کلومیٹر،خیبر پختونخوا میں 6 اعشاریہ کلومیٹر سٹرکیں متاثر ہوئیں جبکہ 60 پلوں کو نقصان پہنچا،گلگت بلتستان میں 16 کلومیٹر شاہراہ اور65 پلوں کو نقصان پہنچا-

نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر قائم کیا جائے،حکومتی اتحادی جماعتوں کا اعلامیہ

سیلاب اور بارشوں کے باعث تباہ کاریاں ،خیبر پختونخوا ا سکول داخلہ مہم میں 10 ستمبر تک توسیع کر دی گئی ،وزارت تعلیم خیبر پختونخوا کے افسران اور ملازمین کا سیلاب زدگان کی امداد کا اعلان کیا-

سیکریٹری ایجوکیشن کے پی کے مطابق وزیر تعلیم خیبر پختونخوا شہرام خان نے ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان کے نام کردی محکمہ تعلیم سیکریٹریٹ ا سٹاف 5 دن کی تنخواہ متاثرین کو دیں گے،ٹیچنگ ا سٹاف، ٹیکسٹ بک بورڈ اور دیگر ملازمین رضاکارانہ طور پر ایک دن کی تنخواہ دیں گے-

دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر اونچے درجے کاسیلاب،الرٹ جاری

Leave a reply