امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروسز متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئی تھیں-

باغی ٹی وی :برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق برطانیہ اور امریکا سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروسز متاثر ہونے کی وجہ سےکروڑوں صارفین پریشان ہوگئے تھے جبکہ ٹوئٹر ایپلی کیشن کریش ہونے کی بھی رپورٹس سامنے آئیں۔

ایلون مسک کا ٹیسلا کار کو اسٹار لنک سیٹلائٹ سے منسلک کرنے کا اعلان


رپورٹس کے مطابق صارفین کو موبائل پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ تک رسائی ممکن نہیں ہوپارہی تھی البتہ کمپیوٹریا لیپ ٹاپ پر رسائی ممکن تھی –
https://twitter.com/TwitterSupport/status/1564387838023680000?s=20&t=nFpGer5txUj68e8QAIcuHw
ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا تھا کہ ہو سکتا ہے ٹویٹر ویب پر آپ میں سے کچھ کے لیے توقع کے مطابق کام نہ کر رہا ہو۔ ہم اسے دیکھ رہے ہیں تاکہ سروس بحال ہو سکے-

دوران پرواز کاک پٹ میں پائلٹ اورمعاون کے درمیان ہاتھا پائی,دونوں معطل

https://twitter.com/TwitterSupport/status/1564435516409483266?s=20&t=nFpGer5txUj68e8QAIcuHw
بعد ازاں ایک اور ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ہم نے اسے ٹھیک کر دیا ہے اور ٹویٹر برائے ویب اب معمول پر آ جانا چاہیے۔ ہمارے ساتھ رہنے کے لیے شکریہ!

سروسز متاثر ہونے کی اطلاع مانچسٹر، برمنگھم اور لندن میں سائٹ Downdetector کے ذریعے دی گئی، جو ویب سائٹس پرسروسز کی نگرانی کرتی ہے امریکہ میں نیویارک، سیئٹل اور شکاگو کے شہر بھی متاثر ہونے کی اطلاعات تھیں-

یوکے، جرمنی فرانس، پولینڈ، فن لینڈ، ہالینڈ، پرتگال، رومانیہ اور ناروے سمیت ممالک میں یورپی صارفین نے DownDetector پر پیغامات پوسٹ کیے کہ وہ سروس کھو چکے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں اب تک ٹوئٹر کی سروسز متاثر ہونے سے متعلق کوئی شکایات سامنے نہیں آئیں۔

ارجینٹینا کی نائب صدرکومبینہ بدعنوانی کے الزام میں 12 سال کی سزا

Shares: