ایلون مسک کا ٹیسلا کار کو اسٹار لنک سیٹلائٹ سے منسلک کرنے کا اعلان

0
42

کیلیفورنیا: ٹیسلا کی گاڑیاں اسپیس ایکس کے اسٹار لنک کے ساتھ ضم ہو جائیں گی تاکہ مستقبل میں ڈیڈ زونز کو ختم کیا جا سکے۔

باغی ٹی وی : ٹیسلا کمپنی کے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ نہ صرف اب ٹیسلا کار کو اپنے اسٹارلنک سیٹلائٹ سےمنسلک کررہےہیں بلکہ دوسری نسل کے اسٹارلنک انٹرنیٹ سیٹلائٹس میں سیل فون روابط کےاینٹینا لگارہے ہیں جو پہلے امریکا میں ٹی موبائل اور پھر دیگر فون نیٹ ورک کمپنیوں کو اس جگہ انٹرنیٹ فراہم کریں گی جہاں سگنل نہیں پہنچتے۔

ایلون مسک کے اس اعلان کے بعد جب ان سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں ٹیسلا کاروں کو اسٹارلنک سیٹلائٹ سے جوڑنے کا کہا گیا تو انہوں نے اس کا جواب اثبات میں دیا تاہم اس وقت ٹیسلا کارامریکی نیٹ ورک اے ٹی اینڈ ٹی کے نیٹ ورک سے منسلک ہوسکتی ہیں۔


ایلون مسک نے اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائی تاہم اتنا ضرور کہا ہے کہ سیٹلائٹ سے سیلولر نیٹ ورک ممکن ہے ان کا اسٹارلنک نظام اس کا اہل ہوگا کہ وہ دو سے چار میگا بائٹ فی سیکنڈ کا رابطہ فراہم کرسکےاوراسے دائرہ کار میں آنے والے ہر شخص کو فراہم کیا جاسکتا ہے۔

ترک سائنسدان کی دماغی کینسر کے علاج میں پیشرفت

تاہم یہ سروس اتنی مؤثر نہ ہوگی کہ وہ کار سے لائیو اسٹریم ویڈیو انٹرنیٹ پر دکھاسکے لیکن ایلون مسک نے کہا کہ دوردراز علاقوں میں معمولی انٹرنیٹ بھی نہ ہونے سے بہتر ہے۔


دوسری جانب خود ٹیسلا نے امریکی سیلولر کمپنی کے اشتراک سے اپنی گاڑیوں میں معیاری کنیکٹویٹی فراہم کی ہے جو لائف ٹائم ہے۔ اس کے ساتھ نیوی گیشن اور نقشہ جات یعنی گوگل میپس بھی شامل ہیں۔


واضح رہے کہ ٹیسلا نے ابھی یہ نہیں بتایا کہ وہ اپنی کاروں کو اسٹارلنک سے منسلک کب کرے گی؟

نظامِ شمسی سے باہر موجود سیارے میں زندگی کے آثار دریافت

Leave a reply