پاکستان میں سیلاب نے ابھرتے ہوئے فوری اور طویل مدتی چیلنجز کو جنم دیا ہے،برطانوی ہائی کمشنر

0
70

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنرکرسچن ٹرنر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیمانےکو جذب کرنا مشکل ہے۔

کرسچن ٹرنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیلاب نے ابھرتے ہوئے فوری اور طویل مدتی چیلنجز کو جنم دیا ہے،سیلاب متاثرین کی بنیادی ضروریات میں مدد پہلا چیلنج ہے۔

شرجیل میمن نے سندھ میں سیلاب سے تباہی کی تفصیلات جاری کر دیں


برطانوی ہائی کمشنرکا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب سے ایک ہزار سے زائد اموات ہوئیں جبکہ 3 کروڑ 30 لاکھ لوگ متاثر ہوئے، 72 اضلاع آفت زدہ قرار دیے گئے اور 10 لاکھ گھر تباہ ہوئے۔


کرسچن ٹرنر نے کہا کہ سیلاب سے 10 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی متاثر ہوئی اور 7 لاکھ مویشی ہلاک ہوئے، یہ بڑا انسانی چیلنج ہے جس کے طویل مدتی اثرات ہیں اس لیے برطانیہ نے فوری طور پر 15 لاکھ پاؤنڈز کی امداد کا اعلان کیا ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ ہم شیری رحمان،این ڈی ایم اے اور دیگر اداروں سے مل کر مزید امداد کی ضرورت کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اسلامی تنظیمیں اور عالمی برادری پاکستان کی فوری مدد کریں ،او آئی سی


انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی اخراج کے صرف ایک فیصد کا ذمہ دار ہے۔پاکستان آب و ہوا کے حوالے سے آٹھواں سب سے کمزور ملک ہے –


برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے مزید کہا کہ پاکستان نے 10 سال کے دوران موسمی تغیر کے نتیجے میں 18 ارب ڈالر کے معاشی نقصانات کا سامنا کیا گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں جس کی وجہ سے انتہائی موسمی واقعات عام ہوتے جا رہے ہیں، موسمیاتی تبدیلی اقتصادی ،سلامتی اور خارجہ پالیسیوں کے تناظر میں فوری عالمی مسئلہ ہونا چاہیے۔

ملک میں بارشیں اور سیلاب کی تباہ کاریاں،این ڈی ایم اے نے تازہ اعدادو شمار جاری کردئیے


انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے پاکستان کے ساتھ شراکت داری کے لیے 55 ملین پاؤنڈز کا کوپ 26 میں وعدہ کیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ ان دونوں چیلنجوں کا مقابلہ صرف ہم قومی اور بین الاقوامی سطح پر تقسیم کو ایک طرف رکھ کر مل کر کام کر سکتے ہیں۔ ہماری دنیا، ہماری زمہ داری ہیں-

قبل ازیں ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر گہرے افسوس کا اظہار کیا تھا صدرِ پاکستان عارف علوی کو بھیجے گئے پیغام میں ملکہ الزبتھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب سے ایک ہزار سے زیادہ قیمتی جانوں کے نقصان پر شدید غم زدہ ہوں۔

ملکہ الزبتھ نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان بھر میں سیلاب سے ہونے والے المناک جانی نقصان اور تباہی سے بہت دکھ ہوا ہے، میری ساری ہمدردیاں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں اور مشکل حالات میں بحالی کی کوششوں میں مدد کرنے والوں کیلئے نیک خواہشات ہیں سیلاب کے تباہ کن اثرات سے نکلنے کی کوششوں میں سلطنت برطانیہ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

جاپان کا پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے امداد کا اعلان

Leave a reply