بلال اشرف نے ابھی تک جتنا کام کیا ہے وہ بڑی سکرین کے لئے ہی کیا ہے ان کے مداح ان کو چھوٹی سکرین یعنی ٹی وی پر دیکھنا چاہتے تھے، بلال اشرف نے اپنے مداحوں کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے ان کا انتظار ختم کر دیا ہے. بلال اشرف نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر پوسٹ شئیر کرکے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شئیر کی ہے کہ وہ اب ٹی وی پر بھی نظر آئیں گے.بلال اشرف کی پوسٹ سے ظاہر وہ رہا ہے کہ ڈرامے کی شوٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے اور اس کے ڈائریکٹر احتشام الدین ہیں.ڈرامے کا نام یونہی ہے، بلال کے ساتھ اداکارہ مایا علی نظر آئیں گی. مایا علی آخری بار شہریاد منور کے ساتھ ڈرامہ سیریل پہلی سی محبت میں نظر آئیں تھیں تاہم اب ان کے پرستار ان کو بلال
اشرف کے ساتھ دیکھ سکیں گے. بلال اشرف سپر سٹار ، رنگریزا، جانان، یلغار اور ٹیلی فلم ایک ہے نگار جیسی ٹیلی فلم میں نظر آچکے ہیں. ماہرہ خان کے ساتھ انکی جوڑی کو کافی پسند کیا گیا ہے. بلال اشرف نے ابھی تک جتنے بھی کردار کئے ہیں ان میں کامیڈی نظر نہیں آئی حالانکہ ان کے مداح انہیں کامیڈی کرداروں میں بھی دیکھنا چاہتے ہیں. بلال کسی بھی پراجیکٹ کو بہت سوچ سمجھ کر سائن کرتے ہیں امید کی جا رہی ہے ڈرامہ سیریل یونہی کی کہانی روٹین سے ہٹ کر ہو گی اور بلال اشرف کا کردار پاور فل ہو گا.