کابل: افغانستان کے شہر جلال آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے ،11 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے-
باغی ٹی وی : افغان میڈیا کے مطابق افغان شہر کابل سمیت کنڑ،لغمان ،نورستان اور ننگرہار میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے-
اسلام آباد اور کے پی کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
شمال مغربی شہر جلال آباد میں 5.3 شدت کا زلزلہ، 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہو گئے، اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ، امدادی ٹیمیں جلال آباد پہنچ گئیں، اتوار کی رات دیر سے آنے والے زلزلے کے باعث کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں، جون میں آنے والے زلزلے میں 1000 افراد جاں بحق ہوئے تھے pic.twitter.com/AEQQd22aSe
— افغان اردو (@AfghanUrdu) September 5, 2022
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر آنے والے اس زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز مشرقی صوبہ ننگرہار کا دارالحکومت جلال آباد تھا اور یہ افغانستان کے وقت کے مطابق صبح 2 بج کر 27 منٹ پر آیا۔
Earthquake in Jalalabad Rocks Several Provinces in Afghanistan#TOLOnews https://t.co/8it7gI8Wwi
— TOLOnews (@TOLOnews) September 5, 2022
کنڑ صوبے کے ایک مقامی اہلکار نے بتایا کہ کنڑ کے ضلع نورگل میں زلزلے سے چھ افراد ہلاک اور نو زخمی ہوئے ہیں اہلکار کے مطابق صوبے کے کئی علاقوں میں درجنوں رہائش گاہیں تباہ ہو گئیں۔
ڈینگی بخار: کراچی کے اسپتال متاثرہ مریضوں سے اسپتال بھر گئے
افغان میڈیا کے مطابق زلزلے میں 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہو گئے،اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے امدادی ٹیمیں جلال آباد پہنچ گئیں، اتوار کی رات دیر سے آنے والے زلزلے کے باعث کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں-
افغان ڈیزاسٹرمنجمنٹ کے نائب وزیر شرف الدین مسلم نے بتایا کہ دور دراز علاقوں سے معلومات اکھٹی کررہے ہیں تاکہ جانی اور مالی نقصان کا اندازہ لاگیا جاسکے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں رواں سال افغانستان میں جون میں آنے والے زلزلے میں 1000 افراد جاں بحق ہوئے تھے-