ملک و قوم کی ترقی ہو یا کرکٹ کا میدان، ہر مشکل وقت میں نواز ہی کام آیا ہے.

پاکستان مسلم لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے محمد نواز کی بھارت کے خلاف کارکردگی کو مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے تشبیہہ دی ہے۔ ٹوئٹر پر لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے محمد نواز کی تصویر پر بنی ایک میم شیئر کی، جس میں قومی کھلاڑی کی تصویر پر درج تھا کہ ’میں بھی نواز ہوں‘۔


اس میم پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سعد رفیق نے لکھا کہ تاریخ گواہ ہے ملک کی ترقی ہو یا کرکٹ کا میدان، مشکل وقت میں نواز ہی کام آیا ہے۔

صحافی حسن ایوب نے "شکریہ نواز” لکھا تو اس پر بہت سارے لوگوں نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے مختلف آراء دیں‌ہیں.


ایک صارف نے لکھا کہ: نواز شریف کا تو کوئی کمال نہیں اور نہ ہی آج تک اسنے ایسا کوئ کام کیا ہے کہ قوم کی عزت بنے۔ اب دوسرے نواز کا نام لیکر ہی زلت چھپانی ہے.

ایک اور صارف نے لکھا: نیازی کی نحوست کرکٹ پر بھی اثرانداز تھی۔ 92 کا ورلڈ کپ ہو یا 2016 کی چیمپینز ٹرافی، دونوں دفعہ نواز شریف وزیراعظم تھے۔

جبکہ ایک صارف نے تو یہاں تک لکھ دیا کہ ہر نواز ملک کھانے والا نہیں ہوتا ہے جبکہ دنیاء بھر میں ملک کا نام روشن کرنے والا بھی ہوتا ہے لہذا ہمیں ان لوگوں سراہانا چاہئے ناکہ مزاق بنانا یا سیاست کرنی چایئے.

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ میچ میں ہار کا حساب برابر کردیا۔ اس میچ میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد نواز پلیئر آف دی میچ قرار پائے تھے۔

Shares: