ایف آئی اے کی تحقیقات میں اہم انکشاف، عمران خان اور پی ٹی آئی کی ایک اورغیر قانونی فنڈنگ پکڑی گئی

0
37

ایف آئی اے کی تحقیقات میں عمران خان اور پی ٹی آئی کی ایک اورغیر قانونی غیر ملکی فنڈنگ پکڑی گئی۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ووٹن کرکٹ لمیٹڈ آف شور کمپنی سے پی ٹی آئی کو ملنے والی رقم 32 لاکھ 43 ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کیخلاف فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی تحقیقات میں بڑا انکشاف ہوا ہے، پی ٹی آئی کی ایک اور غیرقانونی غیرملکی فنڈنگ پکڑی گئی، ووٹن کرکٹ کلب سے پی ٹی آئی کو ملنے والی رقم 32 لاکھ 43 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی۔

دستاویز سے پتہ چلا ہے کہ غیرملکی فنڈز کے ذریعے عمران خان نے 2013ء انتخابات کی میڈیا مہم چلائی، 6 لاکھ 25 ہزار ڈالرز انصاف ٹرسٹ میں آئے جس کے سربراہ طارق شفیع ہیں، رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ رقم 2 میڈیا کمپنیز کو دی گئی۔

ایف آئی اے کی تحقیقات کے مطابق 5 لاکھ 75 ہزار ڈالرز طارق شفیع کے کراچی میں ذاتی بینک اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے، 5 کروڑ 60 لاکھ روپے بذریعہ چیک طارق شفیع کےاکاؤنٹ سے پی ٹی آئی نے وصول کئے۔

باغی ٹی وی کے مطابق دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ یہ تمام غیرملکی فنڈنگ الیکشن کمشن سے چھپائی گئی جو تحقیقات سے اب سامنے آئی ہے، یہ رقم اس سرمائے سے الگ ہے جو اس سے پہلے 3 اقساط کی صورت میں سامنے آچکی ہے۔

ایف آئی اے دستاویز کے مطابق عمران خان کے قریبی دوست طارق شفیع گزشتہ روز ایف آئی اے میں پہلی بار پیش ہوئے، وفاقی تحقیقاتی ادارے نے طارق شفیع سے 20 سوالات کے ایک ہفتے میں جواب مانگ لئے۔

Leave a reply