خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں بیٹے کے قتل میں ملوث ماں، بہن اور کزن کو گرفتار کرلیا گیا۔
باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق تھانہ گڑہی حبیب اللہ کی حدود دلولہ مکڑواہی کے رہاشی عمیر نامی نوجوان کے اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا، مقتول کی قاتل سگی ماں، بہن اور خالہ زاد بھائی نکلے۔
چھریوں کے وار کر کے بھانجے نے ماموں سمیت تین افراد کو قتل کر دیا
پولیس کے مطابق 1 ستمبر 2022 کو مقتول عمیر صابر کی والدہ نے تھانہ گڑھی حبیب اللہ میں رپورٹ کرائی کہ اس کے بیٹے نے خودکشی کرلی ہے، جس پر پولیس نے لاش قبضہ میں لےکر پوسٹ مارٹم کرایا تو رپورٹ میں ثابت ہوا کہ مقتول کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کیا گیا تھا۔
پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے مقتول کی والدہ اور بہن کو شامل تفتیش کیا، جس پر مقتول کی والدہ نے اپنی بیٹی اور بہن کے بیٹے کے ساتھ مل کر اپنے بیٹے کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا بعد ازاں پولیس نے قتل میں ملوث تینوں ملزمان ماں، بیٹی اور کزن بشارت کو گرفتار کرلیا ہے-
قبل ازیں لاہور میں چھریوں کے وار کر کے بھانجے نے ماموں سمیت تین افراد کو قتل کر دیا لاہور مغلپورہ کے علاقہ میں تہرے قتل کی واردات ہوئی ہے، بھانجے نے اپنی ممانی ماموں اور کزن کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا،مقتولین کی لاشیں گھر سے ہاتھ پاؤں بندھی ہوئی برآمد ہوئی مقتولین کی شناخت کے ثاقب، مریم اور عبد اللہ کے ناموں سے ہوئی-
آئی جی پنجاب نے ملزم کی فوری گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا، اور کہا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں-