کرینہ کپور کا بیٹا تیمور کس کے جیسا بننا چاہتا ہے؟

کرینہ کپور خان کا شمار بالی وڈ کی حسین اداکارائوں میں ہوتا ہے وہ اپنی خوبصورت تصویروں سے سب کو دنگ کرنے میں کبھی ناکام نہیں ہوتیں۔ اداکارہ کو حال ہی میں عامر خان کے ساتھ لال سنگھ چڈھا میں دیکھا گیا تھا۔ اگرچہ اس فلم نے باکس آفس پر اچھا بزنس نہیں کیا لیکن ان کی اداکاری کو سراہا گیا۔ کرینہ کپور کو بیبو بھی کہا جاتا ہے بیبو نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کے دونوں بیٹے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان بہت شرارتی ہیں۔ تیمور علی خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے، بیبو نے طنز کیا کہ وہ اپنی عمر سے بہت آگے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ان کے والدین ہر وقت مصروف رہتے ہیں ان کو وقت نہیں دے پاتے انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرے بچے یہ

سمجھیں کہ ان کے والدین انہی کی بہتر طرز زندگی کے لئے کام کررہے ہیں اس لئے ہو سکتا ہے وہ ہر وقت ان کو وقت نہ دے سکیں.کرینہ کپور نے کہا کہ میں تب سے کام پر جا رہی ہوں جب میرا بیٹا تیمور سات مہینوں کا تھا. کرینہ کپور خان نے مزید کہا کہ وہ اپنے دونوں بیٹوں کی بہترین تربیت کرنا چاہتی ہیں. انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ تیمور اپنے والد سیف علی خان کے قریب ہیں .باپ بیٹے کی جوڑی ایک ساتھ فلمیں بھی دیکھتی ہے اور تیمور اپنے باپ جیسا بننا چاہتا ہے۔

Comments are closed.