ڈائریکٹر فیصل قریشی نے ا پنے آفیشل فیس بک اکائونٹ سے فلم ” منی بیک گارنٹی ” کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا ہے، پوسٹر کی کافی تعریف کی جا رہی ہے. فلم اگلے برس اپریل کے مہینے میں ریلیز کی جائیگی. فلم کا پہلا ٹیزر بھی جلد ریلیز کر دیا جائیگا اس حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں. فلم کی کاسٹ میں فواد خان، عائشہ عمر، میکال ذوالفقار، جان ریمبو، جاوید شیخ، حنا دل پذیر، گوہر رشید، شایان خان، مانی، کرن ملک، علی سفینہ شفاعت علی سمیت دیگر فنکار شامل ہیں. کہا جا رہا ہے کہ منی بیک گارنٹی میں سوئنگ کے سلطان لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم اور انکی اہلیہ شنیرا اکرم نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اس فلم کی ریلیز کے لئے شائقین اس لئے بھی منتظر ہیں کہ وہ دیکھ سکیں کہ وسیم اکرم اور شنیرا اکرم اداکاری کرتے ہوئے کیسی لگتی ہیں. فیصل
قریشی نے جب بھی کوئی پراجیکٹ کیا ہے وہ اپنی انفرادیت کی وجہ سے کافی سراہا گیا ہے. یہ دور حاضر کی واحد ایسی فلم ہے جس میں ایک ساتھ اتنے زیادہ سپر سٹارز موجود ہیں. فواد خان ، وسیم اکرم اور شنیرا اکرم کو ایک پلیٹ فارم کے نیچے لانا یقینا آسان کام نہیںتھا. فلم کا پوسٹر ریلیز ہوتے ہی شائقین پرجوش ہو گئے ہیں، پوسٹر کے بعد شائقین فلم کے ٹیزر اور اسکی ریلیز کے شدت سے منتظر ہیں. دیکھنا یہ ہے کہ ملٹی سٹارر اس فلم کو شائقین کی جانب سے کیسا ریسپانس ملتا ہے.