کراچی:ڈینگی بخارسےنوجوان انتقال کرگیا:سندھ میں پہلی ہلاکت رپورٹ ،اطلاعات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون بارشوں کے بعد مچھروں کی بہتات ہوگئی جس کے نتیجے میں ڈینگی وائرس وبائی صورت اختیار کرتا جارہا ہے،
اسپتالوں میں یومیہ درجنوں کیسز رپورٹ ہونے لگے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق ستمبر کے ابتدائی 6 روز کے دوران 450 کیسز رپورٹ ہوچکے، کراچی میں 19 سالہ نوجوان ڈینگی سے انتقال کرگیا، رواں برس سندھ میں ڈینگی سے یہ پہلی ہلاکت ہے۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی وائرس نے شدت اختیار کرلی ہے، شہر قائد کے اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے مریض بھرگئے اور بلڈ بینکس پر میگا یونٹس اور پلیٹی لیٹس کی قلت کا سامنا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 5 ستمبر کو کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 87 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں 91 کیسز رپورٹ ہوئے، ستمبر کے مہینے میں 5 دن کے دوران ڈینگی وائرس کے صوبہ بھر میں 450 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 434 افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔
محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست کے مہینے میں ایک ہزار 336 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ جون اور جولائی کے دو ماہ میں مجموعی طور پر 672 کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق پیر (5 ستمبر) کو کراچی میں ضلع شرقی کے علاقے سولجر بازار (عامل کالونی) کا رہائشی 19 سالہ نوجوان ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوکر انتقال کرگیا، یہ رواں برس سندھ میں پہلی ہلاکت ہے۔
پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ
وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات
باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.