پی ٹی آئی کے ہوتے پاکستان کو کسی ملک دشمن کی ضرورت ہے؟،اسحاق ڈار

ishaq dar

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کیا پاکستان تحریک انصاف کے ہوتے ہوئے پاکستان کو کسی ملک دشمن کی ضرورت ہے؟.

ان کا کہنا تھا کہ چند روز قبل تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نے اوورسیز پاکستانیوں کو سیلاب متاثرین کی مدد سے روکا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کوتکبراورخودپسندی کا ذہنی مریض ہونے کے سبب خطرناک ہیں کسی ادارے، اس کے سربراہ یا جج کو گالی دینے میں کوئی شرم نہیں عدالتوں کو پتہ چل جانا چاہئے کہ اِن کو ندامت ہے نہ شرمندگی بزدل ، اناپرست، خودپسند ی اور تکبر میں ڈوبا ہوا شخص خطرناک ہی ہوتا ہے .

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ شخص اپنی گھٹیا سیاست کے لئے سیلاب متاثرین کے لئے امداد رکوانا چاہتا ہے، یہ ہے بیمار ذہنیت کہ میں وزیراعظم نہیں ، اس لئے سیلاب متاثرین کی مدد نہ کرو،کبھی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی رکواتا ہے.

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کبھی سیلاب متاثرین کے لئے امداد رکوانے کی گھٹیا کوشش کرتا ہے، یہ وہی ذہنی بیمار ہے جو اپنی سیاست کے لئے شہدا کے خلاف سوشل میڈیا پر زہریلی مہم چلاتا ہے .

Comments are closed.