کہا جاتا ہے کہ جو انسان اپنی غلطی کا اعتراف کر لے وہ بڑا پن کا مظاہرہ کرتا ہے. ایسے ہی بڑے پن کا مظاہرہ اداکارہ ریشم نے کیا ہے. چند روز قبل ان کی ایک وڈیو بہت زیادہ وائرل ہوئی جس میں وہ دریا کے کنارے کھڑی ہوکر مچھیلوں کو خوراک ڈال رہی ہیں اسی دوران انہوں نے دریا میں شاپر بیگ بھی پھینک دئیے. جس پر انہیں کافی برا بھلا کہا گیا اور ان پر تنقید کی گئی.اداکارہ نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی جس میں انہوں نے معافی مانگ لی. اداکارہ نے وڈیو میں کہا کہ ” میری معذرت قبول کیجیے ، جو کچھ بھی ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا ، وہ سب بے

دھیانی بے خیالی میں ہوا، میں ذاتی طور پر ہر قسم کی آلودگی کے خلاف ہوں اور ہر قسم کی آلودگی سے ملک کو پاک رکھنا ہم سب کا فرض ہے. انسان ہوں غلطیاں ہوجاتی ہیں یقین کیجیے یہ میرے کیرئیر کی سب سے بڑی غلطی تھی کوشش کروں گی کہ ایسی غلطی پھر کبھی دوبارہ نہ ہو.دل کی گہرائیوں سے میری معذرت قبول کیجیے. یاد رہے کہ ریشم دو دن تک کافی زیادہ تنقید کی زد میں رہیں آخر کار ان کو معافی مانگنا پڑی اور انہوں نے بہت ہی گریس کے ساتھ معافی مانگ لی ، جسے سوشل میڈیا پر کافی سراہا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ریشم نے معافی مانگ کر بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے.

Shares: