لندن: آنجہانی ملکہ برطانیہ کے تابوت کی حفاظت پر تعینات محافظ بے ہوش ہو کر گرپڑا۔

باغی ٹی وی : لندن ویسٹ منسٹر ایبی میں ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے تابوت کی حفاظت پر تعینات گارڈ بے ہوش کر گر پڑا گارڈ رائل گارڈز کی جانب سے آنجہانی ملکہ کو پیش کی جانے والی سلامی کے دوران گر کر بے ہوش ہوا گارڈ کے اچانک بیہوش ہو کر گرنے کا سبب سامنے نہیں آ سکا۔

ملکہ الزبتھ کی طرف سے عمرے کا دعویٰ کرنے والا شخص گرفتار


سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اونچے چبوترے پر رکھے گئے ملکہ برطانیہ کے تابوت کی حفاظت پر مامور گارڈ کے بے ہوش ہوتے ہی ایک اور گارڈ دوڑ کر بے ہوش گارڈ کو سنبھالتا ہے اور ہوش میں لانے کی کوشش کرتا ہے۔

واضح رہے کہ 70سال تک برطانیہ پر حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں جمعرات 8 ستمبر کو بیلمورل میں انتقال کر گئیں الزبتھ1952 میں ملکہ بنیں اور اپنے دور میں انھوں نے بڑے پیمانے پر سماجی تبدیلی دیکھی-

ملکہ الزبتھ کی میت لیجانے والے طیارے کی ٹریکنگ کا نیا ریکارڈ

برطانیہ عوام کی جانب سے 96 سالہ ملکہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے آنجہانی ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی جس کے دوران شرکا ونڈزر کاسل تک ایک جلوس کی شکل میں پیدل جائیں گے ملکہ کو ونڈزر میں کنگ جارج ششم میموریل چیپل میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

سرکاری تدفین سے قبل عوام کو ملکہ الزبتھ کے آخری دیدار کی اجازت

Shares: