لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے نجی شعبے کے تعاون سے دیہات و انڈسٹریز کو گیس کی فراہمی کے پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی ہے۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہیٰ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایل این جی ایزی پرائیویٹ لمٹیڈ پنجاب کے دیہات اور انڈسٹریز کو گیس فراہم کرے گی۔‘گرین فیول کے فروغ سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہوگا’
چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا کہ رورل گیسی فکیشن پروگرام میں حکومت پنجاب ایل این جی ایزی پرائیویٹ کی معاونت کرے گی اور گرین فیول کے فروغ سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ دیہات میں نجی شعبے کے تعاون سے گیس کی فراہمی سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا، عوام کو ماحول دوست گرین فیول فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔اس موقع پر میاں یاسر حامد سی ای او ایل این جی ایزی پرائیویٹ کا کہنا تھا کہ دیہات میں گیس کی فراہمی سے درختوں کی کٹائی اور لکڑیاں جلانے کا سدباب ہوگا۔
یاسر حامد نے کہا کہ کوکنگ کے دوران ایل این جی کے استعمال سے خواتین کی صحت پر مضر صحت اثرات نہیں ہوں گے اور ایل این جی گیس گرڈ کے ذریعے گھروں میں کوکنگ کیلئے گیس میسر ہوگی۔
واضح رہے کہ سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر، سیکرٹری انرجی، ایل این جی ایزی پرائیویٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسربریگیڈئیر (ر) عمر اعجازاور جی ایم آپریشنز فہد حمید اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ
وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات
باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.