پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے الائزا ڈینگی ٹیسٹ کی قیمت 1,500روپے مقررکر دی
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ روز الائزا ڈینگی ٹیسٹ کی قیمت 1500 روپے مقرر کر دی۔اس ضمن میں صوبہ کی تمام پرائیویٹ لیبارٹریز،کولیکشن سینٹرز اور ہسپتال کی لیبز کو جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق ڈینگی کی تشخیص کے لیے این ایس۔1،آئی جی جی اور آئی جی ایم ٹیسٹس(الائزا) کی زیادہ سے زیادہ قیمت 1500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نیز تشخیص کی سہولیات فراہم کرنے والے یا نمونے جمع کرنے والے تمام مراکز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ نرخوں سے زائد رقم ہرگز وصول نہ کریں۔ انہیں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹیسٹ کے لیے استعمال ہونے والی مشین، ری ایجنٹس اور کٹس کواپنی سرٹیفیکیشنز کے ساتھ اور انفرادی بیچ نمبرز کا بھی اندراج کریں۔
انیل مسرت منموہن سنگھ کے ہمراہ سیلفی بنانے لگے تو کیا ہوا؟
سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کا کرونا ٹیسٹ، کیا آئی رپورٹ؟
ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی جاری، 68 افراد گرفتار،639 مقدمات درج
انہیں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ رپورٹنگ کا وقت 24 گھنٹے سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ قبل ازیں پیر کو یہاں پی ایچ سی آفس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایچ سی ڈاکٹر محمد ثاقب عزیز کی زیرِصدارت ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں معروف لیبارٹریز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ عوامی مفاد میں انہوں نے ٹیسٹ کی قیمت 1,500روپے مقرر کرنے پر اتفاق کیا۔مزید برآں تشخیص کرنے والے تمام مراکزکو بھی احکامات کی خلاف ورزی کے خلاف متنبہ کیا گیا ہے اور خلاف ورزیوں پر جرمانے، خدمات کی معطلی، پی ایچ سی سے رجسٹریشن ختم کرنے اور مرکز کو سیل کرنے سمیت تعزیری نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔انھیں یہ بھی خبردار کیا گیا ہے کہ ان ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے پی ایچ سی کے مجاز افسران وقتاً فوقتاً ہسپتالوں، نجی لیبارٹریوں اور کلیکشن سینٹرز کا معائنہ کریں گے۔