رحیم یارخان( )صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشروزکوۃ چوہدری محمدشفیق نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت عوام کوکاروبارکے وسیع مواقع فراہم ہورہے ہیں اورملکی معیشت بہترسے بہترین ہورہی ہے‘ رحیم یارخان میں کاروبارکے بڑھتے ہوئے رجحان سے عوام خوشحال ہوں گے اورروزگارکے مواقع میسرآئیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے تھلی چوک پرسابق کونسلرجام محمداکرم کے پٹرول پمپ کاافتتاح کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ عوام کے حقوق کاتحفظ ہرصورت یقینی بنائیں گے اپنے دوراقتدارمیں تھانہ کلچر‘ قبضہ اورلوٹ مار کی سیاست نہیں کریں گے بلکہ عوام کی خدمت کواپناشعاربناتے ہوئے ترقی کی جانب گامزن ہیں حلقہ کے تام مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے‘ اس موقع پررئیس ممتازمصطفے ایڈووکیٹ‘ نبی بخش سنگھڑ‘ خادم حسین خاصخیلی‘ جام فیاض لاڑ‘ جام عبدالمجیدلاڑ‘ چوہدری محمداشرف‘ فاروق ریاض گجر‘ تنویردرانی‘ چوہدری محمدعلی‘ چوہدری خضرحیات سمیت عمائدین علاقہ کی کثیرتعدادموجودتھی۔

Shares: