پاکستان میں سیلابی صورتحال نے تبای مچا دی ،عظیم انسانی سانحے پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی جانب سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کی جانب سے سیلاب متثرین کی امداد کا اعلان کیا گیا روس کی حکومت کی جانب سے بھی پاکستان میں سیلاب متاثرین افراد کی مدد کے لئے پہلا امدادی جہاز کراچی پہنچ گیا-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق روس کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے دی گئی امدادی سامان میں چاول، خوردنی تیل، دودھ ، خیمے، پانی اور دیگر اشیاء شامل ہے۔
انجلینا جولی پاکستان پہنچ گئیں، سیلاب سے متاثرہ دادو کا دورہ
روس کی حکومت کی جانب پہلا امدادی جہاز کراچی پہنچ گیا
امدادی سامان میں چاول، خوردنی تیل، دودہ ، خیمے، پانی اور دیگر اشیاء شامل ہے۔
امداد سامان سندہ حکومت کے صوبائی وزیر برائے رلیف اور بحالی حاجی رسول بخش چانڈیو نے وصول کیا۔ pic.twitter.com/wTLSOzs1Yk— PTV News (@PTVNewsOfficial) September 21, 2022
امداد سامان سندہ حکومت کے صوبائی وزیر برائے رلیف اور بحالی حاجی رسول بخش چانڈیو نے وصول کیا۔
واضح رہے کہ ویلاب نے ملک بھر میں تباہی مچا دی ہے ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 10افراد جاں بحق ہو گئے ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 569 ہوگئی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 12ہزار 860افراد زخمی ہوئے ۔
سندھ میں 701،بلوچستان میں 300،خیبرپختونخوا میں 306افراد جاں بحق ہوئے۔پنجاب میں 191،آزاد کشمیر میں 48اور گلگت بلتستان میں 22اموات رپورٹ کی گئیں۔
پاکستانی نژاد کینیڈین رکن پارلیمنٹ اقرا خالد کی اسلام آباد آمد، سیلاب متاثرین…
ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے 20لاکھ 9ہزار 794گھروں کو نقصان پہنچا۔ 9لاکھ 98ہزار 407مویشی ہلاک ہوئے،ملک بھر میں سیلاب کی وجہ سے 12ہزار 716کلو میٹر شاہراہوں کو نقصان پہنچا سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں-
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بحران طویل ہو سکتا ہے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی خثسک ہونے میں وقت لگ سکتا ہے۔سیلاب کی تباہ کاریوں سے بحران طویل ہو سکتا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بیماریاں پھوٹنے کا خدشہ ہے۔امید ہے کہ عالمی برادری پاکستان کی مدد کیلئے آگے بڑھے گی۔