باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے کہنے پر نیب ہر حد تک گئی،

ن لیگی رہنما احسن اقبال کی کیس میں بریت پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور اس کے رہنماؤں کو ناجائز قیدوبند میں رکھا گیا، احسن اقبال کی بریت سے یہ حقائق ثابت ہو گئے، احسن اقبال کی دیانت داری پوری قوت سے ثابت ہو گئی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خالد حسین نے لکھا کہ احسن اقبال تین سال بعد آخر کار جھوٹے ریفرنس سے باعزت بری ہو گیا۔ ان تین سالوں میں ہر پیشی پر مسلم لیگ ن لائر فورم کے مرکزی سیکٹری جنرل ارشد جدون، سینئر نائب صدر شائستہ سلطان سمیت لائر فورم اسلام آباد اور پنڈی کے ممبر ہر وقت احسن اقبال کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہوتے رہے

قبل ازیں وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نارووال سپورٹس کمپلیکس کی تاخیر پر خرچ ہونے والی اضافی رقم عمران نیازی ادا کریگا عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کے لیے کروڑوں روپے برباد کیے گئے جھوٹے ریفرنس پر ہمارے خاندان ووٹرز کو ہراساں کیا گیا پوری جماعت اور کارکنان ساتھ کھڑے رہے میرے خلاف کیس عمران خان کی خواہش پر بنایا گیا عمران خان ہماری آوازیں خاموش کروانا چاہتا تھا چیئرمین نیب کٹھ پتلی کا کردار ادا کررہا تھا عدالت نے تسلیم کیا کہ نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کررہا ہے

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کا ریفرنس خارج کر دیا ہے

ناروال اسپورٹس کمپلیکس کیس،ریفرنس دائر ہونے کے بعد احسن اقبال نے کیا مطالبہ کر دیا؟

احتساب عدالت نے احسن اقبال کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

کیا میں نے کوئی قتل کیا کوئی جوا خانہ بنایا؟ احسن اقبال کا عدالت میں بیان

چائے دو کی بجائے ایک پیالی پی لیا کریں، احسن اقبال کا مشورہ،ویڈیو

Shares: