پنجاب کے امور میں بے جا مداخلت سے معاملات خراب ہو سکتے ہیں،میاں اسلم اقبال

0
44
پنجاب کے امور میں بے جا مداخلت سے معاملات خراب ہو سکتے ہیں،میاں اسلم اقبال

پنجاب کے امور میں بے جا مداخلت سے معاملات خراب ہو سکتے ہیں،میاں اسلم اقبال

سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان ایک حقیقت اور پاکستان کی سیاست کا محور ہیں۔ مقبول ترین عوامی لیڈر کو مائنس کرنے کی سوچ کے حامل اس حقیقت کو مان لیں۔وفاق میں بیٹھے کرپٹ ٹولے نے نیب ترمیمی بل کے ذریعے اپنے خلاف درج قومی دولت کی لوٹ مار کے مقدمات ختم کر دیئے۔

سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے ان خیالات کا اظہار آج 90 شاہراہ قائد اعظم پر صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اوردیگر شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران کیا، سینئر وزیر نے کہا کہ نیب کے قوانین میں ترامیم تباہ کن اور عوام دشمن قانون سازی ہے۔ایسی خوفناک قانون سازی پر عوام ان چوروں کا محاسبہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی کرپشن کے مقدمات کا خاتمہ ظلم ہے۔غریب دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے جبکہ لٹیرے لوٹی ہوئی دولت بچانے میں مصروف ہیں۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ دلیر لیڈر عمران خان کے ہوتے ہوئے کرپٹ ٹولہ احتساب سے بچ نہیں سکتا ہے۔ پی ٹی آئی بر سراقتدار آ کرلوٹی ہوئی دولت کی ایک ایک پائی وصول کرے گی۔

وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

اتنی تباہی کہ اللہ کی پناہ،آنکھوں دیکھا حال،دل خون کے آنسو روتا ہے

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

دھویں دار مخبریاں، عمران خان نے اپنا کباڑہ کر لیا، نواز شریف کیلیے بری خبر

سینئرصوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ کل وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور کو صوبے کے چیف ایگزیکٹو کی مشاورت کے بغیر ریلیو کرنے کا لیٹر جاری کردیا،ہم اسے بالکل تسلیم نہیں کرتے اورپنجاب سے کسی افسر کو تبدیل کرنے سے پہلے پنجاب حکومت سے بات کرنا ہوگی۔سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ آج ایک نوٹیفکیشن جاری ہوگا جس کے تحت وزیر اعلیٰ کی اجازت کے بغیر پنجاب سے کسی افسر کا تبادلہ نہیں ہوسکے گا۔معاملات کو بہتر انداز میں چلانے کے لئے افسران کو کام کرنے دیا جائے۔ پنجاب کے امور میں بے جا مداخلت سے معاملات خراب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اشتعال انگیز تقریر پر کارروائی کرنے پر سی سی پی او کا تبادلہ کیا گیا۔25 مئی کو جب ہماری قیادت اور کارکنوں پر ظلم کیا گیا تو آپ کی غیرت سو رہی تھی۔پ ولیس نے گھروں میں گھس کرچادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ آپ عمران خان کو سیاسی میدان میں شکست نہ دے سکے تو اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے اور دوسری طرف سامنے والا طاقتور ہو تو آپ اس کے پیروں میں گرتے ہیں جبکہ مخالف کمزور ہوتو اس کے گلے پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو زندہ تھیں تو انکی برہنہ تصاویر پنجاب بھرمیں جہازوں سے گرائی گئیں۔  حرکتیں کرنا ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے۔

Leave a reply