وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت سن لے، انگلی اٹھائے گا تو ہاتھ کاٹ دیں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوھدری کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی جنگیں خود لڑنی ہے۔ بھارت سے دو جنگیں لڑ چکے ہیں تیسری کیلئے بھی تیار ہیں۔ دو ایٹمی قوتیں آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑی ہیں،ہر طرح کے حالات کیلئے تیار ہیں۔ آپ انگلی دکھائیں گے تو ہم پورا ہاتھ توڑ دیں گے۔

فواد چوھدری نے مودی کو یو اے ای میں ایوارڈ دینے پر کہا کہ اس سے پاکستان کو مایوسی ہوئی، آج کشمیر میں کرفیو کا اکیسواں دن ہے۔ کشمیریوں کی زندگی مشکل میں ہے۔ پوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کا الزام لگانے والا انڈیا آج خود دہشتگردی کررہا ہے،آجکل بھارت کی اپنی لیڈر شپ فاشسٹ بن چکی ہے، عمران خان اورآرمی چیف جنرل باجوہ کی کوششیں امن کے لئے ہیں،پاکستان جارحیت کے لئے نہیں کھڑا ہم امن کی بات کرتے ہیں.

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے مولانا فضل الرحمان پر بھی شدید تنقید کی، فواد چودھری کا کہنا تھا کہ جو مارچ اسلام آباد کے لیے کرنا چاہتے ہیں، کاش وہ کشمیریوں کی حمایت میں سڑکوں پر نکلتے۔اپوزیشن لانگ مارچ کی خواہش رکھتی ہے تو حکومت کنٹینر اورفراہم کرے گی.

مقبوضہ کشمیر میں مکمل کرفیو نافذ ہے ،تمام تعلیمی ادارے بند ہیں، کاروباری مراکز کو تالے لگے ہوئے ہیں، انٹرنیٹ و موبائل سروس بھی بند ہے،کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں. کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مودی سرکار نے حریت رہنماؤں سمیت کشمیر کے سیاسی لیڈروں کو بھی گرفتار و نظر بند کر رکھا ہے. اس کے باوجود کشمیری بھارت سرکار کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، بارہمولا میں بھارتی فوج نے دو کشمیری شہید کئے، درجنوں‌ کشمیری نوجوانوں کو پیلٹ گنوں سے زخمی کیا گیا، ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، گھروں میں چھاپوں کے دوران کشمیری خواتین کے ساتھ بھی دست درازی کی گئی

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اکتوبرمیں اسلام آبادمیں آزادی مارچ کافیصلہ کیاہے، کشمیرمیں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے، عالمی برادری نےمجرمانہ طورپرکشمیرکےمعاملےپرآنکھیں بندکررکھی ہیں، دینی مدارس کےحوالےسےتنظیم المدارس کےمطالبات تسلیم کرتےہیں،مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہم پرامن لوگ ہیں اورملین مارچ پرامن ہوگا

Shares: