تعزیرات پاکستان میں بغاوت کی دفعہ 124 اے سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست پر مناسب آرڈر جاری کریں گے ، پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے بغاوت کی دفعہ 124اے غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی اور کہا کہ بغاوت کی دفعہ 124اے اظہار رائےکی آزادی سلب کرنے کے لیے استعمال کی جارہی ہے،بغاوت کی دفعہ 124اے آئین میں د یئے گئے بنیادی حقوق سے متصادم ہے، شیریں مزاری نے بغاوت مقدمات پر حکم امتناع جاری کرنے کی بھی استدعا کردی درخواست میں اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کے آئی جی پولیس اور چیف سیکریٹری کو فریق بنایا گیا
دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں بھی بغاوت کے مقدمات درج ہوتے رہے ہیں، قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار ہے آپ کو پارلیمنٹ جانا چاہیے، عدالت قانون سازی میں مداخلت نہیں کرے گی،
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی
فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ
سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا
بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟
سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت پر بھی بغاوت کے مقدمے کی درخواست دی گئی ہے، شہباز گل جو عمران خان کے چیف آف سٹاف ہیں پر بھی بغاوت کا مقدمہ درج ہو چکا ہے،عمران خان نے پاک فوج کی قیادت کے حوالہ سے جلسہ میں بیان دیا جس پر انکے خلاف بغاوت کے مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے تھانہ سمن آباد میں دی گئی ہے تا ہم پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا جس پر شہری عدالت پہنچ گیا،عدالت نے شہری کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، ایڈیشنل سیشن جج نے شہری شیخ مظفر حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ عمران خان کے خلاف لاہور کی مقامی عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے 4 ستمبر کو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فوج سے متعلق بیان دیا ماری فوج میں سپاہی سے لے کر چیف تک سب محب وطن ہیں، عمران خان کے بیان سے جذبات مجروح ہوئے ہیں ، عدالت سمن آباد پولیس کو عمران خان کے خلاف بغاوت کا ٕمقدمہ درج کرنے کا حکم دے








