ملزمان کے خلاف کچھ ہے تو لے آئیں؟ پیراگون سٹی کیس میں عدالت کا تفتیشی سے مکالمہ

0
37

احتساب عدالت لاہور میں پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت ہوئی
وفاقی وزیرریلوے و ہوا بازی سعد رفیق اور سلمان رفیق احتساب عدالت لاہور میں پیش ہوئے، وفاقی وزیر سعدرفیق اور سلمان رفیق کی جانب سے امجد پرویز وکیل عدالت میں پیش ہوئے ،جج احتساب عدالت لاہور نے وکیل سے سوال کیا کہ ملزم کدھر ہیں ؟ عدالت نے تفتیشی افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش کو مکمل کریں جو بھی کرنا ہے ان ملزمان کے خلاف کچھ ہے تو لے آئیں ،پیشی پر پیشی یہ نہ ہو کہ لوگ آئیں اور ذلیل ہوں ،ن لیگی وکیل امجد پرویز ایڈوکیٹ نے عدالت میں کہا کہ جب کبھی کوئی ملزم شامل تفتیش ہوتا ہے تو اسکو علیحدہ کیا جاتا ہے ابھی تک تو ان 2 ملزمان کا چالان ہی نہیں آیا ، اگلی پیشی پر دیں یا6 ماہ بعد دیں ہمارے کیس میں ٹرائل کو نہ روکا جائے ،

احتساب عدالت لاہورمیں پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت12 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی، عدالت نے اشتہاری ملزمان کے شامل تفتیش ہونے پر مکمل تفتیشی رپورٹ طلب کر لی

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

آپ نے بحث مکمل کرنی ہے یا باہر جانا ہے؟ عدالت کے استفسار پر خواجہ سعد رفیق نے کیا کہا؟

بے قصور ہوں، فرد جرم ختم کی جائے، سعد رفیق کی عدالت سے استدعا

قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر

عدالت پیشی کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خواجہ سراوں کا شناختی بننا چاہیے،خواجہ سرا کا بل 2018 میں پاس ہوا آج کیوں یہ یاد آ گیا،ٹرانس جینڈر ایکٹ کا مقصد شناخت دینا ہے کوئی پتلی گلی سے نکل رہا ہے کوئی کئی سال تک سزا کاٹتا ہے،اگر کوئی اعتراض آیا ہے تو اس پر میڈیکل بورڈ بنانا چاہیے، پنجاب میں حکومت تبدیل ہورہی ہے یا نہیں اس کا نہیں پتہ، قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کرنا سب کا حق ہے، عمران خان کہتے ہیں لانگ مارچ کروں گا اسلام آباد بند کردوں گا ،عمران خان کو لانگ مارچ سے روک تو نہیں سکتے

Leave a reply