باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انگریزی کتاب میں دنیا کے سب سے عظیم اشخاص سو انسانوں میں سب سے اول نبی کریم ہیں،
سابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے بل گیٹس اور اسٹیو جابز کو پڑھتے ہیں،مدینہ کی ریاست اصول مغربی معاشروں نے اپنائے ہیں، آپ حیران ہوں گے جس معاشرے میں قانون کی حکمرانی نہیں وہ جانوروں کا معاشرہ ہے، قانون سے اوپر کوئی نہیں ہوتا، یہ یاد رکھیں،جس قوم میں انصاف نہیں ہوتا وہ تباہ ہوجاتی ہے، سوئٹزر لینڈ سب سے خوشحال ملک ہے، مسائل ہیں ہی نہیں، مسلمان ملکوں میں بیس فیصد بھی رول آف لا نہیں، سوئٹزرلینڈ میں سو فیصد ہے، مدینہ کی ریاست دنیا کی پہلی فلاحی ریاست بنائی گئی آج ڈنمارک، سویڈن، برطانیہ میں جا کے دیکھیں وہ فلاحی ریاستیں ہیں جب غریب کی آواز، دکھ اور درد اللہ سنتا ہے، جب اس کی خدمت کی جائے وہ بھی اللہ سنتا ہے، جب میں حکومت میں آیا، تب میں شروع ہوا کہ یہاں ریاست مدینہ کے مطابق معاشرہ بنے،کوئی یہ شک نہ کرے جیسے فضل الرحمان جھوٹ بولتا ہے، پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، اس لیے نہیں مجھے سازش کر کے ہٹایا کہ وہ مجھے جانتے نہیں،اس لیے ہٹایا جو ان کا ساتھ دے، انہوں نے پیسے بچانے ہیں، ان کا پیسہ باہر پڑا ہے، اربوں روپے،جو وہ کہیں گے یہ وہی کریں گے، جب یہ اقتدار میں تھے 400 ڈرون اٹیک کیے امریکا نے،
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ ہمیں اپنے نبی حضرت محمد ﷺکے رستے پر چلنے کا کہتا ہے کیونکہ یہ انسانیت کے عروج کا رستہ ہے۔ریاست مدینہ کی بنیاد ہی عدل و انصاف پر رکھی گئی تھی، جس معاشرے میں قانون کی بالادستی نہ ہو وہ جانوروں کے معاشرے جیسا ہے۔ جب اللّٰہ ہمیں حکم کرتا ہے کہ رسول ﷺ کی سنت پر چلو، تو وہ ہماری بہتری کے لیے کہتا ہے یہ میں نے اپنی زندگی کے تجربے سے سیکھا ہے۔ ظلم کا نظام تباہی جبکہ انصاف کا نظام خوشحالی لاتا ہے، آج مسلمان ممالک کی نسبت مغربی معاشرے عدل و انصاف اور انسانیت کی فلاح میں ہم سے بہت آگے ہیں۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’
اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت
عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کوٹ ادو کا دورہ کیا
قبل ازیں سابق وفاقی وزیر پی ٹی آئی مرکزی رہنما نور الحق قادری اور مولانا شجاع الملک نے علماء کنونشن سے خطاب کیا، نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ ہمارے لیڈر نے اقوام متحدہ میں تحفظ ناموس رسالت پر بات کی،ممبر اور محراب کو چوروں اور ڈاکوؤں کی تحفظ کے لیے استعمال نہیں ہونے دینگے،ممبر اور محراب کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے والوں کے خلاف جدو جہد کریں گے،