اسلام آباد :انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں صرف دو دن باقی ہیں اور ریٹرنز جمع کرانیوالوں کی تعداد گزشہ سال کے مقابلے میں 2 تہائی کم ہے۔ تاجر تنظیموں نے حکومت سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کردیا۔

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں صرف 2 دن باقی رہ گئے ہیں تاہم ایف بی آر کو گزشتہ سال کی نسبت ایک تہائی ٹیکس گوشوارے موصول ہوئے ہیں۔

تازہ اطلاعات کے مطابق لاہور سمیت ملک بھر سے تاحال صرف 13 لاکھ 50 ہزار انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہوسکے ہیں، گزشتہ سال مجموعی طور پر 40 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے تھے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت ایف بی آر کو تاحال 26 لاکھ 50 ہزار انکم ٹیکس گوشواروں کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور سے گزشتہ سال کے ساڑھے 4 لاکھ گوشواروں کے مقابلے میں صرف 2 لاکھ 25 ہزار گوشوارے جمع ہوئے ہیں۔

آل پاکستان انجمن تاجران سمیت تاجر تنظیموں نے حکومت سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاروں صوبوں میں سیلاب کی وجہ سے حالات خراب ہیں۔ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کر رکھی ہے۔

تاجر تنظیموں کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں میں سیلاب کی وجہ سے حالات خراب ہیں، اس لئے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ بڑھائی جائے۔تاجر رہنماؤں نے امید ظاہر کی ہے کہ بدھ کو حلف اٹھانے والے نئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار ٹیکس نظام کو بہتر بنائیں گے۔

اچھا ہوتا وزیراعظم اپنی تقریر میں ڈاکٹر عافیہ کا ذکر کرتے۔ حافظ سعد رضوی

 یہودی عبادت گاہ میں ہلاک یرغمالی ملک فیصل اکرم نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا

ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے

Shares: