وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے عہدہ سبھالنے کے بعد پٹرولیم مصنوعات میں پہلی بار کمی واقع آئی ہے.
نئی قیمتوں کے مطابق: یٹرولیم کی قیمت میں 12 روپے 63 پیسے کمی کی گئی جسکے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے ہو گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 13 پیسے کمی کی گئی جسکے بعد ہائی ا سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 235 روپے 30 پیسے ہو گئی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 78 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جسکے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 186 روپے50 پیسے فی لیٹر ہوگی.
اس حوالے سے شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے بعد خوشی کا اظہار کیا ہے اور ایک شہری نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہوئی کہ پٹرول سستا ہوا تاہم ابھی اسے مزید سستا ہونا چاہئے تاکہ عام عوام کیلئے آسانی ہو.
یہ بھی پڑھیں؛ کسان اتحاد دھرنا: وفاقی حکومت ہمیں فی یونٹ کی قیمت مختص کرکے دے تب احتجاج ختم کریں گے
کرنسی مارکیٹس میں امریکی ڈالر مسلسل چھٹے روز سستا
اسلام آباد ایئرپورٹ ملازمین کام کرنے کو تیار نہیں،وزیر ہوا بازی کا سینیٹ میں انکشاف
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ رات پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرول ، ہائی اسپیڈ ڈیزل، لائٹ ڈیزل اور مٹی سستا کردیا گیا جسکا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔ علاوہ ازیں وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ ایف بی آرنے ستمبرمیں 685 ارب روپے کی عبوری ٹیکس وصولیاں کی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا تھا کہ سہہ ماہی میں 1635ارب روپے اکٹھا کیا,ہدف 1609 ارب روپے تھا، ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا بتایا گیا تھا. اور عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تناسب سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ورکنگ شروع کر دی تھی۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق ابتدائی ورکنگ میں پٹرول کی قیمت میں 9 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے کمی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ تین روز کے دوران عالمی رجحان کے مطابق اوگرا حتمی سمری بھجوائے گا اور یکم اکتوبر سے حکومت کی جانب سے عوام کا بڑا ریلیف دئیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم وزیر خزانہ کی مشاورت سے حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف دینے کے بھرپور حامی ہیں۔