قومی اداروں کے خلاف عمران خان کی مہم ،وزیراعظم نے کی مذمت
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اداروں کے خلاف عمران خان کی مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے چور اب اداروں کو بدنام کرکے اپنے جرم کی سزا سے بچنا چاہتے ہیں
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کے بعد سازشی اب اداروں میں انتشار پھیلانے کی سازش کر رہا ہے سفارتی سائیفر میں ردوبدل کرکے قومی سلامتی سے کھیلا گیا، قانون کا سامنا تو کرنا ہوگا پاکستان کے قومی مفادات سے کھیلنے والوں کو قانون کو جواب دینا پڑے گا قانون سب کے لئے برابر ہے، مقبول ہونے کا مطلب قانون سے بالا تر ہونا کیسے ہوگیا؟ آپ کی آڈیو لیکس نے پاکستان کے مفادات کے خلاف سنگین سازش بے نقاب کر دی ،
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے ملک کے خلاف اتنی بڑی سازش کی تھی تو نام کیوں نہیں لینا، عمران خان کو پتہ تھا ملکی سلامتی کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں، کہا گیا منٹس تو ہم نے بنانے ہیں، تھریٹس اورسازش کا لفظ استعمال کریں گے، کہا گیا ملک کو حقیقی آزادی دینی ہے، میٹنگ بلانے کا انتظام کیا جاتا ہے، وزیر خارجہ اوروزرا کو بلایا جاتا ہے، 28ستمبر والی آڈیو کے بعد کی آڈیو میں کہا گیا کہ سائفر کی جگہ خط کہنا ہے،عمران خان نے اندرون اوربیرون ملک لوگوں کو میسج دیا، عمران خان اقتدار میں بیساکھیوں سے آئے تھے،عمران خان کو آج ڈر کیوں لگ رہا ہے،عمران خان کو پہلی بار سیاست اپنے بل بوتے پر کرنا پڑ رہی ہے، جو کرنا نہیں آتی، نیب نیازی گٹھ جوڑ بنا، مخالفین کے خلا ف مقدمات چلائے گئے، قومی سلامتی کے سنگین معاملے کو سیاست کی نذر کیا گیا ،عمران خان نے سائفر کو سیاست کی نذر کیا، کابینہ میں اس پر تفصیلی بحث ہوئی،
قبل ازیں ن لیگ کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ سائفر صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ ریاستِ پاکستان کی امانت ہے۔ قومی امانتوں میں خیانت کرکے ریاست کےمفادات کو پامال کرنے والے کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے تاکہ پھر کسی فارن ایجنٹ کو ڈالروں کے عوض سیاسی بھیس بدل کر ملک کو نقصان پہنچانے کی ہمت نا ہو۔ایک تو جعل سازی کی اور پھر اس خوف سے کہ پکڑا نا جاؤں، سائفر ہی غائب کر دیا۔ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو کہتا ہے #مجھ_سے_سائفر_گم_گیا
اس کا سارا مسئلہ ہی یہ ہے کہ یہ پہلے ان سے چھپ چھپ کے ملتا ہے، انکے پیر پڑتا ہے، NRO مانگتا ہے اور جب وہاں سے انکار ہوتا اور بات نہیں بنتی تو یہ پھر اس طرح کے گھٹیا پن پہ اتر آتا ہے۔ اسے کہتے ہیں فتنہ! https://t.co/dfSCmSf0DY
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 2, 2022
ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس کا سارا مسئلہ ہی یہ ہے کہ یہ پہلے ان سے چھپ چھپ کے ملتا ہے، انکے پیر پڑتا ہے، NRO مانگتا ہے اور جب وہاں سے انکار ہوتا اور بات نہیں بنتی تو یہ پھر اس طرح کے گھٹیا پن پہ اتر آتا ہے۔ اسے کہتے ہیں فتنہ!
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی
فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ
سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا
بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟
ویڈیو:اداروں پر تنقید،اداکارہ سائرہ یوسف کا ٹویٹر اکاؤنٹ چلانیوالا پی ٹی آئی کارکن نکلا