اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈالرکی اصل قدر200 روپےسے کم ہے اور آئندہ دنوں میں ڈالر 200 روپےسےکم ہوجائے گا۔
باغی ٹی وی : نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو ہینڈل کرنا میرا کام ہے مفتاح اسماعیل کا نہیں، آئی ایم ایف کو 25 سال سے ڈیل کررہا ہوں، قیمتیں کم کرنے کے معاملے پر وزیراعظم کو بتایا تھا، وزیراعظم کو بتایا تھا کہ آئی ایم ایف کو ڈیل کرنے کا پرانہ تجربہ ہے، ہم نے عوام کے اوپر سے بوجھ اتارا ہے۔
ڈیل سے متعلق عمران خان کے الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان اپنا منہ بند رکھیں اور اخلاقی دائرے میں رہیں۔ انہوں ںے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ خاموش نہیں ہوئے تو آپ کی تمام چیزیں پبلک کردوں گا۔
انہوں نے واضح طور پر کہا کہ نہ ڈیل کی ہے اور نہ ہی کسی این آر او کا حصہ ہوں، میرے خلاف ایک بھی کیس نہیں ہے ، عمران خان کتنے ایماندار اور بہادر ہیں؟ مجھے سب پتہ ہے، این آر او عمران خان نے اپنی فیملی کو دیا ہوا ہے عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا، عمران خان وہ شخص ہے جو میرے دفتر کے باہر آدھا آدھا گھنٹہ کھڑا ہوا کرتا تھا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان کی تقریر سے لگ رہا ہے کہ وہ فرسٹریشن کا شکار ہیں، ڈیل اور ڈھیل صرف عمران خان کی قسمت میں ہیں، عمران خان کے دھرنے کے باعث چینی صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا-
پاکستان فیٹف کےمعیار پرعمل کرنیوالے ٹاپ 10 ممالک میں شامل،گرے لسٹ سے نکلنے کا قوی امکان
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ڈیل کے ذریعے الیکشن لڑا، عمران خان نے ڈیل کے تحت دھرنا دیا، 126 دن کا دھرنا دے کر اسلام آباد کو یرغمال کیاعمران خان جھوٹا او بزدل شخص ہے، عمران خان کی وجہ سے سی پیک ایک سال کے لیے تاخیر ہوا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ ڈالر کی اس وقت جو قدر ہے، وہ حقیقی نہیں ہے ڈالر کی اصل قدر200 روپے سے کم ہے اور ڈالر 200 روپے سے کم ہوجائے گا اِس وقت ڈالربین الاقوامی طورپرمضبوط ہے لیکن اپنی پالیسیوں کے تحت ڈالر کو 200 روپے سےکم پرلائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ ادارہ شماریات آزاد ادارہ ہے اور وہ ہیرا پھیری نہیں کرتا اپوزیشن کوماضی میں بھی کہتا رہا کہ آئیں میثاق معیشت کریں، عمران خان اوراس کی پوری ٹیم کے اعصاب پرمیں سوارہوں۔
کسان اتحاد دھرنا:اتنی راتیں ہم نے یہاں گزاری ہیں ایک اور سہی،ہم صبح تک انتظار کریں گے،چیئرمین کسان…
خیال رہے کہ ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میں آج ڈالر ایک روپے 16 پیسے سستا ہوکر 227 روپے 29 پیسے کا ہوگیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 230 روپے پر برقرار ہے۔