باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر لیا ہے

سرجانی تفتیشی پولیس نے بڑی کاروائی کی ہے اور بینک سے نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے اور مزاحمت پر زخمی کرنے والا گینگ گرفتار کر لیا گیا انویسٹیگیشن پولیس سرجانی ٹاؤن نے بینک سے کیش لے کر نکلنے والے شہریوں سے متعدد ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا سی سی ٹی وی اور دیگر شواہد کی مدد سے گرفتاری عمل میں آئی ،ملزمان نے 23 ستمبر کو ایک شہری کو بینک سے پانچ لاکھ روپے لے کر نکلنے پر پیچھا کر کے دوران واردات زخمی کیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوئی تھی گرفتار ملزمان میں فیضان حسن، ریحان عرف بونا اور سید آصف عرف شاہ جی شامل ہیں۔دوران واردات ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا جبکہ دیگر ملزمان اپنی ایک موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہر بھر میں بنک کیش اور دیگر اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا انکشاف کیا۔ملزمان اس سے قبل گرفتار نہیں ہوئے تاہم ان کے دو ساتھی ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

چکوال کے علاقہ چوکی بشارت کی حدود میں انسانیت سوز  واقع پیش آیا جس نے انسانیت کو شرما کر رکھ دیا۔

دوسری جانب ضلع کورنگی پولیس کی کارواٸی, غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراس کرکے کراچی میں داخل ہونے والے غیر ملکی مقیم افغان باشندے گرفتار کر لئے گئے،کورنگی پولیس نے چار مختلف کارواٸیاں جس میں تھانہ کورنگی صنعتی ایریا, زمان ٹاٶن, عوامی کالونی اور الفلاح پولیس نے علاقہ گشت کے دوران 12 غیر ملکی افغانی باشندوں کو گرفتار کیا ۔

Shares: