پارٹی عہددران سے حلف لینے پر سوشل میڈیا صارفین نے عمران کو ہٹلر سے تشبیہ دے دی ہے.
پشاور میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی عہددران سے حلف لیا. حلف کے متن میں کہا گیا تھا کہ ہم اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ ملک کی خودمختاری کے لیے کسی بھی قربانی دریغ نہیں کریں گے اور ہم حقیقی آزادی تحریک کو جہاد سمجھ کر اس میں حصہ لیں گے۔ پشاور میں عمران خان نے پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے نیب میں اپنا بندہ بٹھایاہوا ہے، تاکہ مرضی کے فیصلے کروا سکیں، چوری کے تمام کیسز معاف ہو رہے ہیں جو قوم کے ساتھ مذاق ہے۔
گزشتہ دنوں چیئرمین عمران خان نے اپنی زیر نگرانی پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور عہدیداران سے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت اور کامیابی کے لیے حلف اٹھوایا تھا، جس میں پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت، ضلعی وتحصیل عہدیداران بھی شامل تھے۔ تقریب میں سابق گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان نے شرکا سے حلف لیا جبکہ اس دوران اسٹیج پر پرویز خٹک، علی امین گنڈا پور سمیت دیگر قائدین موجود تھے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا کہ یہ جو خان صاحب حلف لے رہے اور کہہ رہے کہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں گے تو انہوں نے تو آئین کی پاسداری اسی رات کردی تھی جب ہم نے عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی تھی.
سوشل میڈیا صارفین نے ایک تصویر شیئر کی جو کافی وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک طرف ایڈولف ہیٹلر کی پرانی تصویر ہے جس میں وہ اپنے لوگوں سے شائد حلف لے رہے ہیں اور دوسری طرف ٹھیک اسی طرح عمران خان بھی انہی کے انداز میں ہاتھ کیئے ہوئے اپنے لوگوں سے حلف لے رہے ہیں. دوسری جانب عمران خان نے ارکان اسمبلی کو مخلتف ذمہ داریاں سونپتے ہوئے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو اپنے اپنے حلقوں سے کارکنان لانے کے احکامات جاری ہیں.
مزید یہ بھی پڑھیں؛ والدین بے دھیانی میں 5 سالہ بچے کوغلط سکول میں اتار کر روانہ ہو گئے
آرمی چیف کی امریکی سیکریٹری دفاع،مشیر برائے قومی سلامتی اور ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ میں کارکنوں کو لانے لے جانے کھانے پینے کا خرچہ ارکان اسمبلی برداشت کریں گے جبکہ ایک ایم پی اے اور ایم این اے کو کم از کم ایک ہزار افراد لانے کا ہدف دیا گیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے کارکنوں کی باقاعدہ فہرست بنائی جائے گی جبکہ آئندہ عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کارکردگی سے مشروط ہوگا۔