آرمی چیف کی امریکی سیکریٹری دفاع،مشیر برائے قومی سلامتی اور ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات

0
54

جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف آرمی سٹاف نے آج امریکہ کے دورے کے دوران امریکی وزیر دفاع جنرل لائیڈ جیمز آسٹن III (ریٹائرڈ) ، مشیر برائے قومی سلامتی مسٹر جیکب جیرمیا سلیوان، اور ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ وینڈی روتھ شرمن سے ملاقات کی۔

باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترکی نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے، وزیراعظم

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے امداد اور تعاون پر امریکی حکام سے اظہار تشکر کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ہمارے عالمی شراکت داروں کی مدد پاکستان میں سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے اہم ہوگی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کی طویل تاریخ ہے اور اقتصادی تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے بہتری کو جاری رکھیں گے۔

لسبیلہ ہیلی حادثہ، پاک فوج کیخلاف مہم میں یوٹیوبرسمیت سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بھی شامل

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فلوریڈا میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں کے دکھ کو سمجھتا ہے،کیونکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اسی طرح کے اثرات سے دوچار ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ فریقین نے افغانستان سمیت اہم عالمی مسائل پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔فریقین نے انسانی بحران اور خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

پشاورمیں دہشت گردوں کا فوجی قافلے پرحملہ،2 اہلکارشہید

Leave a reply