زلفی بخاری اور افتخار درانی نےآصف زرداری کے خلاف نااہلی ریفرنس جمع کرا دیا

0
108

پی ٹی آئی رہنماء زلفی بخاری اور افتخار درانی نے توشہ خانہ میں سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کے خلاف نااہلی ریفرنس قومی اسمبلی میں جمع کرا دیا۔

زلفی بخاری اور افتخار درانی نے اصف زرداری کے خلاف نا اہلی ریفرنس جمع کرا دیا ہے. زلفی بخاری نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ؛ سابق صدر نے نایاب گاڑیاں غیر قانونی طور پر خریدیں تھی اور سابق صدر آصف علی زرداری نے توشہ خانہ سے گاڑیاں حاصل کیں تھی انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے فروری 2009میں آصف زرداری کو گاڑیاں خریدنے کی اجازت دی تھی.
جبکہ آصف علی زرداری نے 3گاڑیاں خریدنے کی درخواست کی تھی جسے یوسف رضاگیلانی نے رولز کی نرمی کے لئے سمری منظور کی تھی اور حالانکہ یوسف رضا گیلانی کی طرف سے سمری کی منظوری غیر قانونی تھی. انہوں نے مزید کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کیخلاف قانون سے انحراف پر ریفرنس دائر کردیا ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛ مفتاح اسماعیل کو پبلک میں بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار
امیتابھ بچن 80 ویں سالگرہ آج منائیں گے
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں
کوئٹہ: سریاب روڈ پرنامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کے دفترپردستی بم پھینک دیا
علاوہ ازیں ڈاکٹر افتخار درانی بھی زلفی بخاری کے ہمراہ اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر پہنچے جہاں کہا کہ ریفرنس میں آصف زرداری کی جانب سے قانون سے انحراف کے شواہد موجود ہیں اور اس کے ساتھ ہی زلفی بخاری نے اسپیکر قومی اسمبلی سے آصف زرداری کیخلاف کارروائی کی استدعا کی دریں اثنا آصف زرداری کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی کے شواہد بھی ریفرنس کے ساتھ لف کیئے گئے تھے.
حیدرآباد: نشے میں دھت پولیس موبائل ڈرائیور نے گاڑی ٹھیلے پر چڑھا دی، برگر فروش جاں بحق، 2 افراد زخمی
اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس
ٔپاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف

Leave a reply