ڈالر اوقات کار کے آغاز پر ہی ایک روپے 4 پیسے مزید سستا ہوگیا

0
37

ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈالر مزید 1 روپے 4 پیسے سستا ہو گیا۔

انٹر بینک میں آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 1 روپے 4 پیسے سستا ہوا ہے۔ فاریکس انڈیکس کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کمی کے بعد 216 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 105 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42 ہزار 50 پوائنٹس پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے زائد کے دورانیے سے انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی جاری ہے جب کہ گزشتہ روز بھی کاروباری دن کے اختتام تک ڈالر کی قیمت 1.96 روپے کم ہوکر 217.96 روپے تک آ گئی تھی۔ پیر کے روز کاروباری دن کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 2 روپے کم ہوکر 220 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل تاحال جاری ہے اور منگل کے روز بھی کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
سوات اسکول وین حملہ؛ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کا پست سے پست تر رجحان ہے. بلاول بھٹو
ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 12 میجر جنرلزکی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی
جب کہ گزشتہ منگل کے روز کارباری دن کی ابتدا ہی ڈالر کی قیمت میں 75 پیسے کمی سے ہوئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 219.15 روپے کا ہوگیا جب کہ انٹر مارکیٹ میں ڈالر 77 پیسے کمی سے 217.19 پر ٹریڈ کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ انٹربینک میں 22 ستمبر سے اب تک ڈالر کی قدر میں 22.71 روپے کی کمی ہو چکی ہے۔ جبکہ آج وزیر خزانہ مزید بہتری کیلئے آج امریکہ روانہ ہوگئے اور انہوں نے اس بارے کہا تھا کہ ڈالر مزید بھی نیچے آئے گا.

Leave a reply