مونس الہیٰ کو خوش کرنے کیلئے اربوں مالیت کا پلازہ گرا دیا گیا،تاجر دہائیاں دیتے رہے

0
40
مونس الہیٰ کو خوش کرنے کیلئے اربوں مالیت کا پلازہ گرا دیا گیا،تاجر دہائیاں دیتے رہے

چودھری سرکار کا کمال،قیمتی اراضی پر قبضے کا پروگرام،اربوں مالیت کا پلازہ گرا دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کی ہدایات پر لاہور میں اربوں روپے مالیت کا قیمتی پلازہ گرا دیا گیا،تاجر دہائیاں دیتے رہے لیکن ایل ڈی اے حکام نے کسی کی نہ سنی

ایل ڈی اے نے ہفتہ کے روز آپریشن کیا،ایل ڈی اے کی جانب سے دکانداروں کو اپنا قیمتی سامان بھی باہر نہیں نکالنے دیا گیا. ایل ڈی اے لاہور ڈیمولشمنٹ اتھارٹی بن گئی ہے،لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پرایل ڈی اے نے غیرقانوني کارروائیاں شروع کر دی ہیں، ایل ڈی اے حکام نے ماڈل ٹاؤن لنک روڈ کی بیش قمیت اراضی کو ہتھیانے کے لیے پلازہ گرا دیا ،ایل ڈی اے نے سخت سیکورٹی اور پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں پلازہ گرایا،تاجروں کا کہنا ہے کہ اربوں روپے مالییت کی املاک کو بغیر قانونی نوٹس کے مسمار کیا جارہا ہے ایل ڈی اے کی پشت پناہی وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اور انکے بیٹے مونس الہٰی کر رہے ہیں اور انہی کی ہدایت پر تاجروں کی کل جمع پونجی گرا دی گئی، تاجروں کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی قسم کا نوٹس نہیں دیا گیا، بغیر نوٹس کے پلازہ گرایا جا رہا ہے، ہمارا کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے اسکا ذمہ دار کون ہے؟

تاجروں نے قسمیں اٹھائیں اور کہا کہ لاالہ اللہ محمد رسول اللہ” ہمیں کوئی نوٹس نہیں ملا، ہمیں ٹارگٹ کیا جارہا ہے، ہماری پراپرٹی ایل ڈی اے کے انڈر آتی ہی نہیں۔ 1986 سے یہاں بیٹھے ہیں، یہ پراپرٹی ایل ڈی اے کے انڈر نہیں، کوئی نوٹسز نہیں جاری کیے گئے

سراپا احتجاج دکانداروں نے ایل ڈی اے کو لاہور ڈیمولشنگ اتھارٹی قرار دے دیا اور کہا کہ لوگوں کو بے روزگار کیا جارہا ہے، نجی ٹی وی کے رپورٹر عاصم نصیر نے نے کارروائی کے نوٹیفکشن کے حوالے سے دریافت کیا تو ایل ڈی اے کی ٹیم جواب دینے کی بجائے آئیں بائیں شائیں کرنے لگی

فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

بنی گالہ کی حدود میں صحافیوں پر تشدد، مقدمے کے اندراج میں سیاسی اثرورسوخ حائل ہوگیا

Leave a reply