ضمنی انتخاب؛ سازشی چالباز ٹولے کے خلاف ایک ریفرنڈم ہے. وزیراطلاعات مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے عوام سے کہا ہے کہ آج سب گھروں سے نکلیں،ووٹ کی طاقت سے حقیقی آزادی کے ڈھونگ، فراڈ اور جھوٹ کو جڑ سے ختم کردیں۔
آج سب گھروں سے نکلیں۔ووٹ کی طاقت سے حقیقی آزادی کے ڈھونگ، فراڈ اور جھوٹ کو جڑ سے ختم کردیں۔ ضمنی انتخاب سازشی چالباز ٹولے کے خلاف ایک ریفرنڈم ہے۔عوام معاشی ترقی، روزگار، کشمیر کا سودا اوراخلاقیات تباہ کرنے والے فارن فنڈڈ متکبر فتنے، ایبسولوٹلی فراڈ جتھے اور غنڈوں سے نبردآزما ہیں https://t.co/Hl90ZihO5u
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) October 16, 2022
اتوار کو اپنے ٹوئیٹڑ پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ؛ ضمنی انتخاب سازشی چالباز ٹولے کے خلاف ایک ریفرنڈم ہے،عوام معاشی ترقی، روزگار، کشمیر کا سودا اوراخلاقیات تباہ کرنے والے فارن فنڈڈ متکبر فتنے، ایبسولوٹلی فراڈ جتھے اور غنڈوں سے نبردآزما ہیں۔
انہوں نے ایک اور جگہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ؛ سابق وزیر اعظم عمران خان ایک فتنہ ہے اور آج عوام اس فتنے کا اپنے ووٹ کے حق کے تحت سر کچل دیں ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں کہا کہ انہوں نے ماضی میں ملک کو اپنی انا کیلئے تباہ کیا جبکہ ہم نے آکر ان کے گند کو صاف کیا اور اب ان کا صفایا بھی ضروری ہے. ان کے مطابق؛ یہ منتخب ہوتے ہوئے پارلیمان کو ترجیح نہیں دیتے لہذا اب دوبارہ انہوں نے آکر کونسا اچھا کام کرنا.
مریم اورنگزیب کے مطابق؛ انہوں نے اپنے دور حکومت میں ملک کی تباہی کی ہے لہذا عوام کو یاد رکھنا چاہئے کہ کون صحیح اور کون غلط ہے لہذا عوام باہر نکل کر صحیح لوگوں کو ووٹ دے پارلیمان بھیجیں تاکہ وہ صحیح لوگ ادھر آکر صحیح فیصلے کریں.
مزیہ یہ بھی پڑھیں؛ ملک کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا دنگل آج سجے گا:کانٹے دارمقابلوں کی توقع
رانا ثناءاللہ کو عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر آج ہی طلب کرلیا گیا
برطانوی وزیراعظم لزٹرس کو مشکلات کا سامنا، وزیر خزانہ کا سخت معاشی فیصلوں کا عندیہ
ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت میچ میں بارش کا امکان، میچ متاثر ہونے کا خدشہ
ضمنی انتخابات؛ عوام پولنگ میں بھرپور حصہ لیں. وزیراعظم کی اپیل
چین میں موبائل سمیت ایسے دیگر آلات دفنانے والی مقبول سروس
دوران پولنگ اثر انداز ہونے والوں کوفوری گرفتارکرلیا جائے گا. الیکشن کمیشن
رانا ثناءاللہ کو عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر آج ہی طلب کرلیا گیا