روسی ایئرفورس کا جیٹ طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا، حادثے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے-
باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق حادثہ روس کے شہر یےسک میں پیش آیاطیارہ ٹکرانے کے بعد چار منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی۔
جو بائیڈن ایران میں "افراتفری، دہشت گردی اور تباہی” کو ہوا دے رہے ہیں،ابراہیم رئیسی
RAW Russian SU-34 Fighter Jet Crashed into Apartment in Yeysk Russia Pilot Ejected current events https://t.co/GvmO6SLFYU #FollowBackPATRIOTS #PATRIOTSunite @BeHeavenbound pic.twitter.com/83VSCGiRWA
— U2Bheavenbound (@BeHeavenbound) October 18, 2022
یوکرین کی سرحد کے قریب واقع جنوبی روس کے شہر ییسک میں ایک سپرسونک لڑاکا طیارہ ایک رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہونے کے بعد تین بچوں سمیت کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے۔
امدادی کارکنوں نے ملبے کی کھدائی مکمل کر لی ہے مجموعی طور پر، 13 افراد ہلاک ہوئے، جن میں تین بچے بھی شامل ہیں، جب کہ 19 افراد زخمی ہوئے،” ہنگامی حالات کی وزارت کے مطابق، روسی ایجنسیوں کے حوالے سے بتایا گیا۔
وزارت دفاع کے مطابق، سکھوئی ایس یو 34 کا عملہ طیارہ گرنے سے پہلے ہی باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔
روس کا کیف پر خودکش ڈرونز سے حملہ ،عمارتیں تباہ
وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ملٹری ڈسٹرکٹ کے فوجی ہوائی اڈے سے تربیتی پرواز کرنے کے لیے چڑھتے ہوئے، ایک Su-34 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا طیارے کے حادثے کی وجہ ٹیک آف کے دوران ایک انجن میں آگ لگنا تھا۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ لڑاکا طیارے کے انجن میں آگ لگنے سے حادثہ پیش آیا۔ حادثے سے پہلے پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے،طیارہ ٹکرانے کے بعد رہاشی عمارت سمیت آس پاس کی عمارتوں کو آگ لگ گئی۔
ایس یو 34 سپرسونک بمبار طیارہ تربیتی مشن پر تھا، حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔