خواتین ہوجائیں تیار، عروسی ملبوسات کا میلہ سجے گا اب لاہور میں ، بڑا اعلان ہوگیا
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2019/08/news-1566846509-8930.jpg)
لاہور : عروسی ملبوسات کی شوقین خواتین کے لیے اسپیشل پیشکش ، اطلاعات کے مطابق پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل نے پی ایف ڈی سی برائیڈل ویک 2019 کی تاریخوں کا اعلان کردیا، 26 سے 28 ستمبر تک لاہور میں عروسی فیشن شو کا میلہ سجے گا۔
پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل نے پی ایف ڈی سی برائیڈل ویک کی نئی تاریخوں کا اعلان کرکے تیاریاں شروع کردی ہیں ، خواتین کے لیے یہ خصوصی میلہ لاہور میں تین روزہ سجے گا۔عروسی ملبوسات زیب تن کرکے 40 سے زائد ماڈلز لڑکے لڑکیاں اپنی اداائیں ریمپ پر جلوہ گر کریں گے جبکہ بیس سے زائد فیشن ڈیزائنرز کی برائیڈل کلیکشنز فیشن ویک کا حصہ بنیں گی جن میں سے پندرہ ڈیزائنرز پرانے اور پانچ نئے ڈیزائنرز کو شامل کیا گیا ہے۔