وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی بہت بڑا چیلنج ہے معاشی ترقی میں ٹیکنالوجی اہم کردارادا کرتی ہے،
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آج کی تقریب کا انعقاد خوش آئند ہے مجھے یاد ہے آخری کانفرنس 18 سال پہلے ہوئی تھی،اس صدی میں گڈ گورننس ٹیکنالوجی کو بڑی باریکی سے دیکھ رہی ہے،یہ ملک 4 سال پہلے کچھ اور تھا،یہ ہمارا فرض ہے کہ ملک کی معیشت کو بہتر کریں ،ہم نے یہ ذمہ داری لی ہے،ہم نے 5دن کے اندر ہی بجٹ پیش کیا ایک مہینے میں ہم نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا،امید ہے تمام سیاسی جماعتیں پاکستان کے لیے مل کر کام کریں گی ،ن لیگ کے دور میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن تھا،ہمارے دور میں معیشت 6 فیصد کی شرح سے ترقی کررہی تھی ،پاکستان اس طرح ترقی کرتا رہتا تو2030 تک دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہو جاتا،ملکی ترقی کیلئے چارٹر آف اکانومی پر متفق ہونا ہوگا اتحادی حکومت کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے،
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی بہتری کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا،ملک ہے تو سیاست ہے، ملک نہیں ہوگا تو سیاست کہا ں سے ہوگی ؟ پاکستان ہمارا ملک ہے اس کی ترقی کیلئے کام کرنا ہماری ذمہ داری ہے مارکیٹ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں،پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہوگا،ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے میں ہم کامیاب ہو گئے ہیں ہم نے اپنے ملک کے مفاد کو نقصان نہ پہنچانے کی قسم کھائی ہے،ہم سب کو سیدھے راستے پر چلنا چاہیے،ہم سب کو ملک کے مفاد کے لیے کام کرنا چاہیے،ہم نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا یہ وعدہ پورا بھی کیا،مجھے اس وقت بلایا جاتا ہے جب معیشت کا بھٹہ بیٹھ جاتا ہے،قرضوں کی ری شیڈولنگ کیلئے پیرس کلب نہیں جائینگے معیشت کی استحکام کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے،
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال
عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان
عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا