الیکشن کمیشن نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی فارن فنڈنگ کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے
الیکشن کمیشن کی جانب سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی فارن فنڈنگ کیس آئندہ ہفتے مقرر کیے جانے کا امکان ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی فارن فنڈنگ کیس مقرر کرنے کی ہدایت کر دی،
دوسری جانب الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے اکاوئنٹس کی چھان بین کیس کی سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے وکلا اور نمائندے پیش ہوئے ،وکیل کامران مرتضیٰ نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کا نام غلط لکھا گیا ،ہماری جماعت کا نام جمعیت علمائے اسلام ف لکھا گیا ہے ،سیکرٹری جنرل نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ مختصر جماعت ہے ، اکاوئنٹس کی چھان بین میں نہیں آتے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت تو ہے ،سیکریٹری جنرل عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ پی ٹی آئی علیحدہ جماعت ہے ہماری الگ ہے، سیاسی جماعتوں کے اکاوئنٹس کی چھان بین سے متعلق کیس نومبر تک ملتوی کر دی گئی
ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’
اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت
عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ
پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور