مزید دیکھیں

مقبول

سکھر : متنازع کینال منصوبے کے خلاف وکلاء اور ادبی تنظیموں کی ریلی

سکھر،نامہ نگار(مشتاق لغاری)سکھر میں دریاؤں کے عالمی دن کے...

گوجرہ: دو بچے نہر میں ڈوب کرزندگی کی بازی ہار گئے

گوجرہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالرحمن جٹ) نہر میں نہاتے...

پاکستان نے آئی ایم ایف کو بجلی کے نرخوں میں کمی پر منا لیا

اسلام آباد: پاکستانی حکام نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی...

ہائیکورٹ کے جج کے نائب قاصد کی خودکشی

لاہور: سرور روڈ کینٹ کے علاقے میں ایک افسوسناک...

آرٹیکل 370کو ختم کرنے کا اقدام بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج

ریاست جموں و کشمیر کے سیاسی رہنما شاہ فیصل اور سماجی کارکن شہلا رشید نے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے اقدام کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
بھارتی فوج کے تشدد کے بیان پر قائم ہوں، شہلا رشید کے بیان کے بعد بھارت نے پھر کشمیر کی بیٹی کو گرفتار کرلیا
شاہ فیصل اور شہلا رشید سمیت سات افراد کے ایک گروپ نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے، اور جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ کو بھی مسترد کرتے ہوئے صدارتی حکم کو چیلنج کرتے ہوئے اعلی عدالت سے رجوع کیا۔

سپریم کورٹ میں مسئلہ کشمیر سے متعلق تمام درخواستوں پر سماعت کل بروز بدھ ہو گی۔

یاد رہے کہ وادی میں صورتحال بدستور برقرار ہے ۔ گذشتہ 23دن سے کرفیو نافذ ہے۔شہلارشید نے اپنے ٹوئٹس کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کیا ہے۔

ادھر ، جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے پیر کو کانگریس کے رہنما راہول گاندھی پر وادی میں آنے کی دعوت پر "سیاست کھیل” کرنے کا الزام لگایا۔