باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں سی ٹی ڈی نے کاروائی کی ہے

مواچھ گوٹھ حب ریور روڈ پر سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کی اس دوران دہشتگردوں کو بارودی مواد فراہم کرنے والے 4 مبینہ ملزمان گرفتار کر لئے گئے، ملزمان کالعدم بلوچ راجی آجوئی سنگر کو مواد فراہم کرتے تھے دیگر علیحدگی پسند کالعدم تنظیموں کو بھی بارودی مواد فراہم کیا جاتا تھا گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان میں میرعلی شاہ، اقبال، نصراللہ اورمحمد شامل ہیں ملزمان براس کے دہشتگردوں کو بارودی مواد دینے پہنچے تھے مواد حب بلوچستان سے حب ریور روڈ تک پہنچایا گیا تھا

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بارودی مواد مبینہ طور پردہشتگرد کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا ملزمان ایک سال سے بارودی مواد سپلائی کر رہے ہیں دو سے تین مرتبہ پہلے بارودی مواد سپلائی کرچکے ہیں مبینہ ملزمان بارودی مواد بیرون ملک سے اسمگل کر کے لاتے ہیں برآمد مواد میں کمرشل ایکسپلوسو 7 بڑی 18 چھوٹی اسٹکس شامل ہیں، سیفٹی ٹائم فیوز88 فٹ، نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر3 عدد شامل ہیں ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے

قبل ازیں سی ٹی ڈی شہید بینظیر آباد نے ضلع نوشہروفیروز میں اہم کارروائی کی ہے اور کالعدم دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کا دہشتگرد غفار ڈومکی ولد محمد مراد گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم تھانہ سی ٹی ڈی سکھر کو مطلوب تھا، ملزم نے اعتراف کیا کے دیگر ساتھیوں بنام عزیز ڈومکی اور مٹھا خان ڈومکی کے ساتھ مل کر ملک دشمن کارروائیوں میں شامل رہا، ملزم کے دونوں ساتھی خیرپور سینٹرل جیل میں قید میں ہے، ملزم اپنا گزر بسر کرنے کے لئے اسلحہ کی ترسیل کاکام کر ریا تھا، ملزم نے 2001 میں بلوچستان میں موجود صمد مری بی ایل اے کیمپ سے ٹرینگ حاصل کی، جس میں ہیوی گن مشین، ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ شامل ہے، ملزم آئی ای ڈی لگانے میں مہارت رکھتا ہے گرفتار ملزم سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے

کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ

کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور

شہر قائد میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، دو دہشت گرد گرفتار

Shares: