پاکستان کی طرف سے امریکا کو برآمدات؛ 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

پاکستان کی امریکا کو برآمدات میں 5 فیصد کا ریکارڈ اضافہ

پاکستان کی امریکا کو برآمدات 2022 کے پہلے تین مہینوں کے مقابلے میں 1.657 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں، جو کہ سال بہ سال 5.87 فیصد سے زائد اضافہ ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا ستمبر2022 امریکا کو 1.657 ارب ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.87 فیصد زیادہ ہیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکاکو 1.565 ارب ڈالرکی برآمدات ہوئی تھیں۔

جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کو519.87 لاکھ ڈالرکی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5.44 فیصد کم ہیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برطانیہ کو549.82 لاکھ ڈالرکی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ مزید برآں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران چین کو 501 لاکھ ڈالرکی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.40 فیصد کم ہیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین کو559.17 لاکھ ڈالرکی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ برآمدی مقامات میں جرمنی چوتھے اورمتحدہ عرب امارات پانچویں نمبر پر سرفہرست ممالک میں شامل ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنسی ہراسگی میں ملوث تین ملزمان گرفتار،فحش ویڈیوز بھی برآمد
ارشد شریف قتل؛ تحقیقاتی ٹیم کینیا جائے گی
ٹریفک پولیس اہلکارکی گانا گا کرپارکنگ کے بارے میں بتانے کی ویڈیو وائرل
وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے دوران ملکی سلامتی وخوشحالی کےلئے دعائیں کی
ڈیرہ مرادجمالی میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ، ایک اہلکار شہید
امریکا کی جانب سے تیل کے ایمرجنسی ذخائر استعمال کرنے پر سعودی عرب کا شدید ردعمل
ڈیرہ اسمٰعیل خان:فیصل کریم کنڈی اور جے یو آئی ف کے رہنماوں کی صوبے کی ترقی کے لیے کوششیں جاری

Comments are closed.