او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر آنے والے بالی وڈ‌ کے فنکار

0
36

کورونا نے جیسے ہی دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا معاملات زندگی منجمد ہو کر رہ گئے ایسے میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز جیسے کے نیٹ فلیکس ، پرائم وڈیو و دیگر نے اپنے تفریحی مواد کی وجہ سے مقبولیت حاصل کی۔اب تو فلمیں سینما میں ریلیز کرنے کا رواج کم ہوتا نظر آرہا ہے زیادہ تر فلم میکرز او ٹی ٹی پلیٹ فامرز پر فلمیں‌ریلیز کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں. فلموں کے علاوہ، ہم کچھ حیرت انگیز اصلی OTT مواد اور ویب سیریز بھی دیکھ رہے ہیں جو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بہت بڑی کامیابی حاصل کررہے ہیں۔ حال ہی میں جوہی چاولہ نے اپنی ڈیجیٹل ڈیبیو ویب سیریز ہش ہش سے کی۔ آنے والے مہینوں میں بالی وڈ کے بہت سے دوسرے ستارے جیسے کرینہ کپور خان، سدھارتھ ملہوترا، شاہد کپور، اور دیگر بھی جلد ہی او ٹی ٹی پر دلچسپ فلموں اور ویب سیریز کے ساتھ نظر آئیں گے. کرینہ کپور سوجوئے

گھوش کی تھرلر فلم سے ڈیجیٹل ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں. سدھارتھ ملہوترا اپنی آنے والی OTT سیریز انڈین پولیس فورس کے ساتھ نظر آئیں گے اس میں شلپا شیٹی، نکیتن دھیر اور وویک اوبرائے بھی ہیں۔ شاہد کپور راج اور ڈی کے کی سیریز فرزی میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں، جس کا پریمیئر پرائم ویڈیو پر ہوگا.چند ہفتے قبل ورون دھون نے ایک ریل شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ سارہ علی خان جلد ہی فلم اے وطن میرے وطن کے ساتھ ڈیجیٹل ڈیبیو کریں گی.کاجول بھی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر آنے کے لئے تیار ہیں .آدتیہ رائے کپور دی نائٹ مینیجر میں نظر آئیں گے.

Leave a reply