اداکارہ مشی خان جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اکثر وہ شہباز شریف اور مریم نواز کی نہ صرف نقل اتارتی رہتی ہیں بلکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے عمران خان کی حمایت کرتی ہوئی نظر آتی ہیں. مشی خان کو لگتا ہے کہ اس ملک کو اگر کوئی بچا سکتا ہے تو وہ ہے صرف اور صرف عمران خان . مشی خان سیاست کےعلاوہ سوشل ایشوز پر بھی آواز اٹھاتی رہتی ہیں حال ہی میں انہوں نے ایک ایسے ایشو پر آواز اٹھائی ہے جس پر ہر کوئی آواز اٹھا رہا ہے. جی ہاں مشی خان نے بھی فیروز خان پر نکال دیا ہے اپنا غصہ اور ان کی بہن حمائمہ ملک کو لیا ہے آڑھے ہاتھوں . مشی خان نے حمائمہ ملک سے کہا ہے کہ اپنے بھائی کے بھیجے میں بھی

تھوڑی عقل بھر دو ، شرم آنی چاہیے تم سب کو. یاد رہے کہ حمائمہ ملک اپنے بھائی فیروز خان کے معاملے میں بولتی ہوئی نظر نہیں آرہیں. ان کے لئے یہ تو ایسا ہے کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں. فیروز خان مسلسل اپنی سابقہ اہلیہ پر تشدد کرتے رہے اس چیز کے بارے میں ہر کسی کو لاعلمی تھی لیکن جب سے فیروز خان کا یہ روپ سامنے آیا ہے ان کے خلاف لوگوں میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے لگتا تو ایسے ہے کہ جیسے اس واقعہ کی وجہ سے فیروز کے کیرئیر کی کشتی ڈوب رہی ہے.

Shares: