نواز شریف کا بیانیہ دیوالیہ پن، انتخابات سےفراری اور جمہوریت دشمنی ہے۔ شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریڈ زون کی توسیع ہنگامہ آرائی کا ماسٹر پلان ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکمت عملی نومبر میں فیصلہ لےکر جائے گی۔ نواز شریف کا بیانیہ دیوالیہ پن، انتخابات سےفراری اور جمہوریت دشمن ہے۔یہ ریلیف دینے نہیں،ریلیف لینے آئے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کی الیکشن سیاست دفن ہو گئی،اس لیے خوف پھیلا رہی ہے۔انہیں اقتدار میں لانے والے پچھتا رہےہیں۔الیکشن ہر صورت کرانے ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ؛ ہم نے ایم ایل -1 چھ ارب ڈالر میں ایکنک سے منظور کیا تھا،موجودہ حکومت نےتقریباً 10ارب ڈالرکردیاہے۔ریڈ زون کی 4 کلومیٹر اور 6پوش سیکٹرتک توسیع ہنگامہ آرائی کاماسٹر پلان ہے۔حکومت ارشد شریف اور صدف نعیم کی شہادت کو عمران خان کےگلے ڈالنےمیں ناکام ہوگئی ہے۔لال حویلی پرقبضے کےلیے میری لاش سےگزرناہوگا۔
اس سے قبل گزشتہ روز شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ؛ عمران خان کا لانگ مارچ جمعہ کو راولپنڈی پہنچ رہا ہے، سارے شہر کی مساجد سے لوگ لانگ مارچ میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ڈی جی ایف آئی اے سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ تین بسیں لال حویلی کیا کرنے آئی تھیں؟ ہم لڑائی جھگڑے والے لوگ نہیں ہیں، ہم نے دو مرتبہ جیلیں دیکھی ہیں، ہم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، ہم امن کے داعی ہیں، لاہور ہائی کورٹ سمیت تمام عدالتوں کے مشکور ہیں، ایسے کیسز ہمارے خلاف نکل رہے ہیں جہاں ہم موجود بھی نہیں تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق
کراچی میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی، ڈاکو کی ہوئی موت
وزیراعظم کل چین جائیں گے،متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا امکان
زمین کی سطح کے نیچے گرم چٹانوں سے زیادہ موثر توانائی پیدا کی جا سکتی ہے،تحقیق
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کریں گے، ہمارا مطالبہ چھوٹا سا ہے، ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے، ہم صلاح و صفائی کے ساتھ نئے الیکشن کی تاریخ چاہتے ہیں، ہم امن کے لیے جان دے سکتے ہیں اور بدامنی کا سوچ بھی نہیں سکتے۔